اشاعتِ دین کا جذبہ رکھنے اور لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3 جنوری 2023ء بروز منگل بنگلہ دیش کےشہر نیلفاماری کی گولاہاٹ مسجد میں ذمہ داران کے لئے سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں سیّد پور، راج شاہی اور رنگ پور ڈویژنز سے مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے”نماز اور قراٰنِ پاک پڑھنے کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز ذمہ داران کو اپنی نماز درست کر نے کے لئے 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کرنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے تنظیمی امور پر گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ شوریٰ نے ذمہ داران کو سیّد پور میں عظیم الشان جامعۃالمدینہ بنانے کی نیتیں کروائیں جس پر اسلامی بھائیوں نےنیت کی کہ آنے والی 10 شوال المکرم 1444ھ سے جامعۃالمدینہ کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کر دیا جائے گا۔

نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے خصوصی دعا کروائی ۔

آخر میں نگرانِ شوریٰ نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری سمیت دیگرذمہ داران کے ہمراہ سیّدپور میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی برانچ، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اور جامعۃالمدینہ بوائز کا وزٹ کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کی جامع مسجد جمیعت الفلاح میں ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور چٹاگانگ کے علاوہ  دیگر مقامات سے مختلف سطح کے مشاورت نگران و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے ”سلام میں پہل کرنےاور حسنِ اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا کیا اور اسلامی تعلیما ت کو عام کرنے کے لئے سرکار صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ شوریٰ نے ذمہ داران کی تنظیمی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ علمِ دین حاصل کرنے، اپنے اخلاق درست کرنے اور چھوٹوں سے شفقت کے ساتھ پیش آنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شوریٰ نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز بالخصوص اصلاحِ اعمال کورس اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر نگرانِ شوریٰ نے چٹاگانگ میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بنانے کا اعلان کیا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز، مدرسۃالمدینہ بوائز اور دارالمدینہ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری کی بنگلہ دیش کے شہر سیّد پور تشریف آوری ہوئی جہاں ذمہ داران سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے پُر جوش انداز میں خوش آمدید کہا۔

معلومات کے مطابق اس دوران سیّد پور کے ایک ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، تاجران اور پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

ابتداءً تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھی گئی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے ”رزقِ حلال“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو رزقِ حرام سے بچنے کی ترغیب دلائی نیز رزقِ حرام کے سبب انسان پر آنے والی مصیبتوں کے بارے میں بتایا۔

نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے دورانِ بیان فرمایا کہ اللہ عزوجل نے جتنا رزق ہمارے نصیب میں لکھا ہےاتنا ہی ملے گا، ہمیں چاہیئے کہ ہم اس پر اللہ پاک کا شکر ادا کریں۔

اس کے علاوہ نگرانِ شوریٰ نےاپنے بیان میں شرکا کو اپنے بچوں اور گھر والوں کو نمازوں کی پابندی کرنے/ کروانے، نیک اعمال کرنے اور پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی سنتوں پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔آخر میں اجتماع میں شریک عاشقانِ رسول نے نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری سے ملاقات کی۔

واضح رہے اس موقع پر نگرانِ شوریٰ کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عالمی سطح پر دینِ اسلام کے پیغام کو عام کرنے اور لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں عظیم الشان اجتماع ہوا جس میں میمن برادری اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے کیا گیا جبکہ نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم بھی پڑھی گئی ۔دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے ”ایک تاجر کو کیسا ہونا چاہیئے، تجارت کے اصول اور سود سے بچنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کی دینی، اخلاقی اور شرعی اعتبار سے تربیت کی۔

نگرانِ شوریٰ کا دوران بیان کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی اگر کاروبار میں ترقی چاہتے ہیں تو اس میں ایمانداری لے کر آئیں اور لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں۔

اجتماع کے اختتام پر نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے شرکا کو بنگلہ دیش میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے، جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ، مساجد اور مدنی مراکز کی تعمیرات میں تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر کئی اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں صلوٰۃ و سلام کا سلسلہ ہوا اور نگرانِ شوریٰ نے خصوصی دعا کروائی۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری  اور  نگرانِ بنگلہ دیش مشاورت  مبین عطاری موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں بنگلہ دیش کے شیڈول پر تھے جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔

معلومات کے مطابق دورانِ شیڈول بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے 12 دینی کاموں کے متعلق چند اہم امور پرگفتگو کی اور مزید احسن انداز میں دینی کام کرنے اور انہیں مضبوط کرنے کا ذہن دیاجس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نگرانِ شوریٰ کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دنیا بھر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت چٹاگانگ بنگلہ دیش میں اسٹوڈنٹس اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اداروں کے طلبہ نے شرکت کی۔

اجتماعِ پاک کا آغاز قراٰنِ کریم کی تلاوت سے کیاگیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کر کے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔

بعدازاں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی دینی، اخلاقی اور شرعی اعتبار سے تربیت کی۔

دورانِ بیان نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے طلبہ کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں قائم جمیعةالفلاح عید گاہ گراؤنڈ ”درود سلام“ اور ”ہر صحابی نبی جنتی جنتی“ کی صداؤں سے گونج اٹھا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام چٹاگانگ بنگلہ دیش کے جمیعةالفلاح عید گاہ گراؤنڈ میں عظیم الشان ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں قرب و جوار کے علاقوں سے کثیر عاشقان رسول کی شرکت ہوئی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سلمہ الباری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو جھوٹ سے بچنے، سچ بولنے اور گناہوں سے دور رہنےکی ترغیب دلائی۔

علاوہ نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے عاشقان رسول کونیوائیر نائٹ پر گناہوں سے بچنے،مدنی قافلوں میں سفر کرنے اورمدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


Nitrous Oxide“ جسے ”laughing gas“ بھی کہا جاتا ہے ۔یہ ایک میٹھی بو اور ذائقہ والی ایک بے رنگ گیس ہے ۔ دواء کے طور پر اسکا استعمال مختصر مدت کے لئے ”surgical operation“ اور ”food aerosols“ میں ”propellant“ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔جبکہ اس گیس کا استعمال نشہ آور چیزیں اور منشیات جیسی چیزوں میں بھی ہوتا ہے ۔ اس کے استعمال سے انسانی زندگی میں جو أثرات آتے ہیں ان میں متلی، الٹی ، زیادہ پسینہ آنا، کانپنااور سانس کی بیماریاں شامل ہے۔یورپ کے کئی ممالک میں اس گیس کا تفریحی استعمال غیر قانونی ہے ۔انسانی زندگی کی حفاظت کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے مدلینڈز یو کے(midland lands, U.K) میں منشیات اور نشہ کے استعمال کو روکنے کے لئے مختلف پروگرامز اور ورکشاپس (workshops) شروع کیا ہےجس میں خاص طور پر ” Nitrous Oxide (Laughing Gas) “ کے بارے میں آگاہی(awarness) دی گئی۔

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کے ہمراہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے نمائندوں کی جانب سے برمنگھم کے مختلف علاقوں میں ورکشاپس کیا گیا جس میں سینکڑوں نوجوانوں اور بچوں کو اس گیس کے استعمال اور اسکے اثرات و نقصانات کے بارے میں بتایا گیا جس پر شرکا نے دعوت اسلامی کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا نیز مڈلینڈز پولیس کے نمائندگان بھی اس کاوش پر متأثر ہوئے اور اچھے تأثرات دیئے۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


25 دسمبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ساؤتھ کوریا کے شہر (Incheon) کی ایک جامع مسجد (bupyeong masjid) میں نمازِ فجر کے بعد تفسیر سننے /سنانے کا حلقہ لگایاگیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قراٰنِ پاک کی تلاوت کی اسکا ترجمہ کرتے ہوئے شرکا کو تفسیری نکات پیش کئےاور حلقے کے اختتام پر دعاکی ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


24 دسمبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ساؤتھ کوریا کے شہر (Incheon) کی ایک جامع مسجد (bupyeong masjid) میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کودینِ اسلامی کی باتیں سکھائیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات بیان کرتے ہوئے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں پابندی سے شرکت کرنے کاذہن دیا۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دینِ اسلام کی تعلیمات دنیا بھر میں پھیلانے کے لئے کوشاں ہے اور اس کام کے لئے وقتاًفوقتاًاسلامی بھائی راہِ خدا عزوجل میں سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں جرمنی میں عاشقانِ رسول نے مدنی قافلہ میں سفر کیا اور فیضانِ مدینہ میں قیام کیا، ذمہ دارا سلامی بھائی نے سیکھنے سکھانے کے لئے مدنی حلقے کا اہتمام کیا جس میں شرکائے قافلہ کووضو اور نماز کے مسائل سکھائے اور علاقے میں نیکی کی دعوت بھی پیش کی۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی رفیع الشان عطاری نے سری لنکا کا دورہ کیا ، دورانِ دورہ رکن شوریٰ نے درگاہ شیخ المشائخ الشیخ محمد رجب القادری الصدیقی القوطاری رحمۃُ اللہِ علیہ پر سری لنکا کے ذمہ داران کے ہمراہ حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس کے علاوہ جامعہ نضار القادری کا وزٹ کیا اور وہاں کے طلبۂ کرام واساتذۂ کرام سے ملاقاتیں کیں اور دینی کاموں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)