افریقی
ملک ایتھوپیا کے سٹی جگجیگا میں دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ کے سنگ بنیاد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے علمائے کرام اور سادات کرام کے ہمراہ فیضانِ مدینہ کا سنگ بنیاد رکھا اور دعائے خیر کروائی ۔
٭دوسری
جانب نگران شوریٰ نے جگجیگا
میں ہی مفتی شیخ عبد الفتاح عبد اللہ علی شافعی صاحب سمیت دیگر علمائے کرام سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات مختلف امور پر گفتگو کا سلسلہ رہا ۔
٭اس کے علاوہ جگجیگا
کے مقامی کمیونٹی ہال میں ایک
پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں مذہبی اُ مور کے مختلف عہدیداران ،شریعہ کورٹ کے جج، مختلف مدارس کے اساتذہ و طلبہ کرام سمیت مقامی صحافی اور عاشقان رسول نے شرکت کی۔
جہاں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے سامعین کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور بزرگان دین کی پیروی میں نیکی کی دعوت دینے کے بارے میں آگاہی دی۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)