22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دنیا بھر میں تعلیمِ قراٰن عام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدرسۃ المدینہ بوائز کیمپس سپارک
ہل، برمنگھم یوکے (Sparkhill,
Birmingham UK) میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
معلومات کے مطابق اس تقریب میں مدرسۃالمدینہ
بوائز کے اسٹوڈنٹس اور اُن کے سرپرستوں سمیت دعوتِ اسلامی کے اہم ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے کیا
گیا جبکہ نگرانِ ویلز UK حاجی سیّد فضیل رضا عطاری نے
حاضرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار
سے تربیت کی۔