گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری یوگنڈا کے دورے پر ہیں ، اس دوران یوگنڈا کے علاقے ایگانگا میں مقیم اسلامی بھائی کے سپر مارٹ اسٹور پر رکن شوریٰ کی آمد ہوئی اور وہاں پر موجود لوگوں سے ملاقات کی۔

رکنِ شوریٰ نے اسٹور پر نیکی کی دعوت پیش کی ، سپر اسٹور کے مالک کو تحائف دی اور انہیں دعاؤں سے بھی نوازا۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز  یوگنڈا کے شہر کمپالا کی کولولو مسجد میں دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکا کو اپنے اعمال کی اصلاح کرنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے اور مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔

اجتماع کا اختتام درود و سلام پر ہوا بعد اجتماع لوگوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی ۔(کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


12 جنوری 2023ء  بروز جمعرات سویڈن کے علاقے مالمو میں سیکھنے سکھانے کے حوالے سے مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار ڈاکٹر اعظم شیخ عطاری نے نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں ” Moral Development“ یعنی خیر و شر میں تمیز کی صلاحیت اور شعور کا حصول کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا ، اس کے علاوہ حاضرین کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کاذہن دیا ۔(کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


دنیا بھر میں تبلیغِ دین کا کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یوگنڈا کے علاقے ایگانگا میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد منصور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روزڈھاکہ ، بنگلہ دیش میں مدرسۃُ المدینہ اور جامعۃُ المدینہ کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں دونوں شعبہ جات کے اساتذۂ کرام نے شرکت کی ۔

نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری نے مدنی مشورہ لیتے ہوئے اساتذۂ کرام کو طلبہ کے ساتھ کس طرح رویہ رکھنا چاہیئے پر گفتگو کی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے اور تدریس کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری ، نگران بنگلہ دیش مبین عطاری اور نگرانِ ویلز سید فضیل عطاری بھی موجود تھے۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے  دنوں ڈھاکہ بنگلہ دیش کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ڈھاکہ سے کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول بچوں ، بوڑھوں اور نوجوانوں نے شرکت کی ۔

اجتماعِ پاک کا آغاز قراٰنِ کریم کی تلاوت سے کیاگیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

بعدازاں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی دینی، اخلاقی اور شرعی اعتبار سے تربیت کی۔اس اجتماعِ پاک کا اختتام صلوٰۃ و سلام اور دعا پر ہوئی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری ، نگرانِ بنگلہ دیش مبین عطاری اور نگرانِ ویلز سید فضیل عطاری بھی موجود تھے ۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں ڈھاکہ ، بنگلہ دیش کے شیڈول پر تھے جہاں انہوں نے مختلف مقامات  کا وزٹ کیا اور مقامی علمائے کرام و عاشقانِ رسول سے ملاقاتیں کیں ۔

دورانِ ملاقات علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونیوالی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں گفتگو کی اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی علی عطاری اور نگرانِ بنگلہ دیش مبین عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کے سلسلے میں اپنی بے مثال خدمات پیش کر رہی ہے ۔ اس مدنی ماحول کی برکت سے کئی غیر مسلم اپنا باطل مذہب چھوڑ کر دامنِ اسلام سے وابستہ ہوچکے ہیں۔

اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا عثمان عطاری نے ملاوی کے علاقے تھائیلو میں چند نوجوانوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا جس سے متأثر ہوکر چار افراد نے دین اسلام قبول کرلیا ، اس موقع پر مبلغ دعوتِ اسلامی نے انہیں کلمۂ طیبہ پڑھا کر دینِ اسلام میں داخل کیا اور انہیں اسلام کی بنیادی باتیں سکھائیں نیز مولانا عثمان عطاری نے انکا اسلامی نام بھی رکھا۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کوریا (Korea) کی بوکیون (Bucheon) مسجد اور آئیچیون (Icheon) مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغین دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو مدنی قافلے میں سفر کرتے ہوئے نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام اور طلبہ نے شرکت کی۔

نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور طلبہ کو خوب محنت کے ساتھ علم دین حاصل کرنے اور 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔ آخر میں ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔

اس موقع پر نگران بنگلہ دیش ریجن حاجی علی رضا عطاری اور نگران بنگلہ دیش مشاورت مبین عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے تحت کینیا(Kenya) کے شہر ممباسہ (Mombasa) کے علاقے لکونی (Likoni) میں قائم مدرسۃ المدینہ میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی منصور رضا عطاری نے ”جھوٹ کی مذمت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور بچوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ہمیشہ سچ بولنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں بچوں کو تحائف بھی دیئے گئے۔


دعوت اسلامی کے تحت کینیا (Kenya) کے شہر ممباسہ (Mombasa) میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیاگیا جس میں مدنی قافلے کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

ممباسہ کے سائیکالوجی اسپیشلسٹ ڈاکٹر نے ”ٹائم مینجمنٹ“ کے حوالے سے کورس کروایا اور شرکا کو اپنے روز مرہ کے کام کے لئے ٹائم مقرر کرنے کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی منصور رضا عطاری بھی موجود تھے۔