ان  دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین قافلہ عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں افریقہ کے ملک کینیا کے دورے پر ہیں۔

رکنِ شوریٰ کی آمد پر کینیا کے شہر ممباسا میں ذمہ داران نے مدنی مشورہ منعقد کیا جس میں ممباسا کاؤنٹی کے نگران و ذمہ داراسلامی بھائیوں سمیت کینیا کے ملک نگران عمران نعیم عطاری مدنی بھی موجود تھے ۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے تمام ذمہ داران کی دینی کام کرنے اور مساجد میں ہونے والے دینی کاموں کو مضبوط کرنے،درسِ فیضان سنت دینے،مدرسۃُ المدینہ بالغان پڑھانے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے تربیت فرمائی۔

علاوہ ازیں مدنی مشورے میں کینیا میں دینی کام بڑھانے کے حوالے سے اہم پریزنٹیشن بھی دکھائی گئی۔مزید رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو اطراف کے شہروں اور ہمسایہ ممالک میں بھی دینی کام شروع کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے ایک نئے عزم کے ساتھ دینی کام کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شاہد منظورعطاری مدنی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)