29 جولائی 2023 ءبمطابق 11 محرم الحرام  1445 ہجری کو بیلجیئم کے شہر ویروئر میں مدنی مرکز بنام’’ فیضانِ قرآن‘‘ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ بیلجیئم میں دعوتِ اسلامی کا دوسرا مدنی مرکز ہے۔

افتتاحی تقریب کا آغا ز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔بعدازاں نگران بیلجیئم مشاورت حاجی علی قریشی عطاری نے ’’سیرتِ امام حسین رضی اللہ عنہ ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے اور مشکلات پر صبر کرنے کا ذہن دیا ۔

افتتاحی تقریب میں ویروئر ، لیگ اور انٹورپ کے رہائشی عاشقانِ رسول اور علمائے کرام نے شرکت کی۔اس موقع پر ویروئر کے عاشقانِ رسول نے مدنی مرکز کو قائم کرنے پر دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا ۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)