تعلیمِ قراٰن عام کرنے اور عاشقانِ رسول کے بچوں کو حفظِ قراٰن کروانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدرسۃ المدینہ کیمپس اسٹچفورڈ، برمنگھم UK میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قراٰنِ پاک حفظ مکمل کرنے والے بچوں اور اُن کے سرپرستوں نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کر کے لوگوں کے دلوں کو منور کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد نگرانِ ویلز UK سیّد فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔

تقریب کے اختتام پر قراٰنِ پاک حفظ کرنے والے اور نمایاں کارکردگی کے حامل بچوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر ویسٹ مڈلینڈز UK کے نگران سیّد عمار عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)