فیضان مدینہ ڈھاکہ میں تین دن کے 12 دینی کام کورس
کا انعقاد، رکن شوریٰ حاجی شاہد عطاری نے تربیت کی
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ڈھاکہ بنگلہ دیش میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ
مدنی کورسز کے تحت تین دن کے 12دینی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں باریشال،
کُھلنا(Khulna)،
سلہٹ(Sylhet) اور
دیگر مقامات سے ڈویژن، ڈسٹرکٹ، تھانہ، یوپی، یونٹ اور سب یونٹ سطح کے ذمہ داران
اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔کورس کے دوران مبلغین دعوت اسلامی نے بیانات کئے
اور 12 دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی۔
سفر
بنگلہ دیش پر موجود نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری
نےمختلف مواقع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی
بھائیوں کی رہنمائی کی۔ دورانِ کورس رکن شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام
بڑھانے اور اس میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیتے ہوئے بتایا کہ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ دینی کام کرنے
والوں سے محبت فرماتے ہیں۔نگران پاکستان مشاورت نے کورس میں مطالعہ کرنے کی اہمیت
اور اپنی ظاہرو باطن کی اصلاح کرنے کے لئے انہیں حضرت امام غزالی رحمۃُ
اللہِ علیہ
کی کتابوں کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔
تین
دن کے ہونے والے 12 دینی کام کورس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے ذمہ داران کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا بھر پور ذہن بھی دیا اور اس کے فوائد
بتائے۔