دعوت اسلامی کے زیر اہتمام چٹاگانگ بنگلہ دیش میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ مدر باری  میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت تین دن کا 12دینی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں چٹاگانگ سٹی اور چٹاگانگ ڈویژن کے ڈویژن، ڈسٹرکٹ، تھانہ، یوپی، یونٹ اور سب یونٹ سطح کے ذمہ داران اور شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔کورس کے دوران مبلغین دعوت اسلامی نے بیانات کئے اور 12 دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کرتے ہوئے مختلف امور سکھائے۔

سفر بنگلہ دیش پر موجود نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نےمختلف مواقع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔ دورانِ کورس رکن شوریٰ نے ذمہ داران کو درسِ فیضان سنت، مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے/ پڑھانے، نماز فجر کے لئے جگانے اور تفسیر سنانے کے حلقے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کرنے/کروانے، کورسز میں داخلہ دلوانے اور ہر سطح پر ذمہ داران کی تقرری کو مکمل کرنے کا ذہن دیا۔

تین دن کے ہونے والے 12 دینی کام کورس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کو بنگلہ دیش کے ہر ہر علاقے میں دعوت اسلامی کے دینی کام کو شروع کرنے اور ”فیضان نماز کورس“ کرنے کا ذہن دیا۔