21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دنیا بھر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق
رکھنے والے افراد کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت برمنگھم سٹی یونیورسٹی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس
میں اسٹوڈنٹس اور پروفیشنلز نے شرکت کی۔
دورانِ تقریب مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کے
درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کی اور انہیں اسلامی
تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
اسی طرح مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے متعدد فرامین ذکر کئے اور وہاں موجود
عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
منسلک ہونے کی ترغیب دلائی۔
واضح رہے
کہ شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام برمنگھم میں اسٹوڈنٹس اور پیشہ ور
افراد کے لئے اس طرح کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں نیز اگلی تقریب 20 مارچ 2023ء
کومنعقد کی جائے گی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)