خلیفۂ امیر اہلسنت الحاج مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اپنے دورۂ یورپ کے دوران یکم دسمبر 2022ء کو پُرتگال (Portugal) پہنچے جہاں انہوں نے لزبن (Lisbon) اور دیگر مقامات پرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد و دیگر عاشقان رسول سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔

جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ اس موقع پر نگران یورپی یونین ریجن اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ آخر میں بارگاہ رب العزت میں دعائیں کی گئیں۔

ملاقات کے بعد جانشین امیر اہلسنت نے مدنی مرکز فیضان مدینہ لزبن کا دورہ بھی کیا اور امام مسجد سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی سے ملاقات کی۔


خلیفہ امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے 30 نومبر2022ء کو دینی کی دعوت کی دھومیں مچانے کے لئے کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے جرمنی (Germany) کے شہر ہیمبرگ (Hamburg) پہنچے جہاں سویڈن اور ڈنمارک سمیت جرمنی ذمہ داران دعوت اسلامی اور دیگر اسلامی بھائیوں نے خوش آمدید کہا۔

جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ جرمنی پہنچنے پر ہیمبرگ (Hamburg) میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر خلیفہ امیر اہلسنت نے دعا بھی کروائی۔

اس کےبعد جانشین امیر اہلسنتدامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مدنی مرکز فیضان مدینہ ہاگن (Hagen)کے امام شیخ ایمن یاسر عطاری کو امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی کتاب ”نیکی کی دعوت“ کا عربی ترجمہ تحفۃً پیش کیا۔


بیرونِ ملک میں ہونےوالے دینی کاموں کے حوالے سے برمنگھم UK میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF اور پبلک ریلیشنز کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں UK سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں نگرانِ شعبہ .UK FGRF اینڈ پبلک ریلیشنز UK سیّد فضیل رضا عطاری نے بیرونِ ملک کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کو اپڈیٹ کیا اور مزید بہتری کے لئے اہداف دیئے۔

پبلک ریلیشنز UK کے ذمہ داران عتیق عطاری اور وسیم عطاری نےشعبے کے متعلق ایک پریزنٹیشن دکھائی اور بااثر شخصیات کے ساتھ اچھے تعلقات بنانے کے طریقے بتائے جبکہ لندن کے ذمہ دار رضوان عطاری نے برطانیہ میں حکومتی اداروں سے رجوع کرنے کے بارے میں مفید تجربہ اور معلومات فراہم کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کو دینِ اسلام کے قریب کرنے، انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کے درمیان نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

اس سلسلے میں یکم دسمبر 2022ء بروز جمعرات برمنگھم یوکے کے علاقے آلم راک (Alum Rock, Birmingham UK) میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے مقامی عاشقانِ رسول پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے انگلش میں شائع ہونے والے  کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ڈھاکہ، باریسال اور حبیب گنج میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے  شرکت کی۔

ان اجتماعات میں تلاوتِ قراٰن کرنے اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھنے کے بعد مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک شریک اسلامی بھائیوں کو پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 نومبر 2022ء کو آسٹریلیا کے شہر لکیمبا، منٹو اور آبرن (Lakemba, Minto, Auburn) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

ان اجتماعات میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو پابندی کے ساتھ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور کچھ نہ کچھ وقت دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں صرف کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 28 نومبر 2022ء بروز پیر اوبرن سڈنی (Auburn, Sydney)کی مقامی مسجد میں دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مسجد کے اطراف کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے آنے والی مصیبت و پریشانی پر صبر کرنے اور ہر حال میں اپنے رب کا شکر بجالانے کی ترغیب دلائی۔آخر میں پریشان حال مسلمانوں کے لئے دعائیں کی گئیں۔


لوگوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے ملک و بیرونِ ملک راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنا پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم، اُن کے اصحاب رضی اللہ عنہم اور بزرگانِ دین رحمہم اللہ علیہم کی سنت میں سے ہے۔

اسی سنت پر عمل کرتے ہوئے پچھلے دنوں انگلینڈ (England) کے شہر برمنگھم اور والسال (Walsall and Birmingham) سے 3 دن (25، 26 اور 27 نومبر 2022ء) کا مدنی قافلہ نیوپورٹ ویلز (Newport Wales) پہنچا۔

معلومات کے مطابق دورانِ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ رہا جن میں سیکھنے سکھانے کے حلقے، درس و بیان اور نیکی کی دعوت شامل تھی۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں شرکائے مدنی قافلہ سمیت دیگر عاشقانِ رسول کو نماز، وضو اور غسل سمیت دیگر ضروریاتِ دین کے بارے میں بتایا۔

اس مدنی قافلے میں نگرانِ ویلز سیّد فضیل رضا عطاری، نگرانِ ویسٹ مڈلینڈز یو کے ریجن سیّد عمار شاہ عطاری اور نگرانِ ایسٹ برمنگھم یوکے عتیق عطاری کے علاوہ دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے، انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور دنیا بھر میں اسلام کے پیغام کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو دن بہ دن ترقی کے منازل طے کرتے جارہی ہے۔

اسی سلسلے میں ترقی کی راہ پر گامزن دعوتِ اسلامی نے سمتھ وِک برمنگھم ویسٹ مڈلینڈز یوکےمیں کم و بیش 90 سال پرانی غیر مسلموں کی عبادت گاہ کو خرید لیا جوکہ بہت جلد ایک خوبصورت مسجد اور دعوتِ اسلامی کامدنی مرکز فیضانِ مدینہ بنے گی۔

گزشتہ روز مذکورہ جگہ کی چابیاں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے سپرد کی گئیں تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا، اس موقع پر اسلامی بھائیوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

خوشی کے اس موقع پر نگرانِ ویلز یوکے (Wales UK) حاجی سیّد فضیل رضا عطاری سمیت بیرونِ ملک کے اہم ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں معروف ثناخواں سیّد فرقان قادری نے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ برمنگھم UK کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات ذمہ داران سے ہوئی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ثناخواں سیّد فرقان قادری کو فیضانِ مدینہ برمنگھم میں واقع دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایانیز جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کو دی جانے والی تعلیم سمیت دیگر سہولیات کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

بعدازاں ثناخوان سیّد فرقان قادری نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز بیرونِ ملک کے عاشقانِ رسول کے لئے والسال یوکے (Walsall UK) کی جامع مسجد فیضانِ عطار میں دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

تلاوتِ قراٰن سے محفل کا آغاز کرنے کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور پر نور صلی اللہ علیہ و سلم کی نعت پڑھ کر حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔

بعدازاں نگرانِ ویلز حاجی سیّد فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نیوپورٹ ویلز UK میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

محفلِ میلاد کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جبکہ وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے حضور خاتم النبین صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے محفل کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیانیز دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا جبکہ صلوٰۃ و سلام اور دعا پر اس محفلِ میلاد کا اختتام کیا گیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)