کاشی پور عید گاہ مسجد میں ہونے والے ہفتہ وار
اجتماع میں جانشین امیر اہلسنت کا بیان
9
مارچ 2023ء کو بنگلہ دیش نارائن گنج کے علاقے کاشی پور کی جامع مسجد عید گاہ میں
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ کاروباری اور عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت
اسلامی نے شرکت کی۔
خلیفہ
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیک اعمال
بجالانے، نمازوں کی پابندی کرنے، ماہ رمضان کے روزے رکھنے اور جن کی نمازیں اور
روزے رہتے ہیں انہیں ان کی قضا کرنے کا ذہن دیا نیز دوران بیان خلیفہ امیر اہلسنت
نے کلام بھی پڑھا۔ مبلغ دعوت اسلامی نے بنگلہ زبان میں جانشین امیر اہلسنت کے بیان
کی ترجمانی بھی کی۔ اجتماع میں ذکر و اذکار کا سلسلہ ہوا جبکہ نگران بنگلہ دیش
مشاورت مبین عطاری نےدعا کروائی۔