5 مارچ 2023ء بروز اتوار برمنگھم کے دی لائٹ ہاؤس ینگ پیپلز سینٹر ( The Lighthouse Young People's Centre) میں نائٹرس آکسائیڈ آگاہی (Nitrous Oxide Awareness) کے حوالے سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوان اور پیشہ ور افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

دورانِ ورکشاپ دعوتِ اسلامی کی جانب سے سیّد فضیل رضا عطاری (نگرانِ پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ UK ) اور محمد افتخار عطاری (نگرانِ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) نے وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں کو نائٹرس آکسائیڈ کے بارے میں آگاہی دی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ڈیوڈنکول، سائمن فوسٹر (Police and Crime Commissioner for the West Midlands)، ایم پی خالد محمود (Member of Parliament for Perry Barr) اور Nechells کے پولیس آفیسرز موجود تھے۔

ورکشاپ کے اختتام پر اسلامی بھائیوں نے نائٹرس آکسائیڈ کے متعلق آگاہی دینے پر دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)