شبِ برأت کے سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت برمنگھم یوکے (Birmingham UK) میں واقع ہینڈز ورتھ قبرستان (Handsworth cemetery) کے قریب سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نےشرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن سےاس اجتماعِ پاک کا آغاز کرنے کے بعد نعت خواں اسلامی بھائیوں نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔

علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شبِ برأت کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)