6
مارچ 2023ء کو خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی دینی کاموں کی ترویج و اشاعت اور تنظیمی
ایکٹیویز کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان سے بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ پہنچے جہاں
ذمہ داران دعوت اسلامی بنگلہ دیش نے خوش آمدید کہا۔
7
مارچ 2023ء کی شب بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کے علاقےکھلشی کے مقام پر عظیم الشان
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں چٹاگانگ کے مختلف علاقوں سے مختلف
شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد و عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت
کی۔
اجتماع
کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے ہوا، اس کے بعد مقامی مبلغین دعوت اسلامی نے بنگلہ
زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ بنگلہ دیش کے سفر پر موجود جانشین امیر اہلسنت
مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو
مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں موت کو یاد کرنے اور رب کریم عَزَّوَجَلَّ کو
راضی کرنے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں ذکر و اذکار کا سلسلہ ہوا اور رقت انگیز دعاؤں کے ساتھ صلوۃ و سلام پڑھتے ہوئے
اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا۔