بنگلہ دیش راج شاہی کے مقامی پارک میں سنتوں بھرا
اجتماع، جانشین امیر اہلسنت نے بیان فرمایا
10
مارچ 2023ء کو بنگلہ دیش کے شہر راج شاہی کے مقامی پارک میں عظیم الشان سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ
افراد و عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی شریک ہوئے۔
اجتماع
کے آغاز میں تلاوت و نعت شریف کے بعد مبلغ دعوت اسلامی نے بنگلہ زبان میں سنتوں
بھرا بیان کیا جبکہ سفر بنگلہ دیش پر موجود خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید
رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”تقویٰ و پرہیزگاری“ کے موضوع پر بیان
کیااور اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے بتایا کہ دنیا میں عزت، مقام
و مرتبہ، ترقی اورکامیابی اُسے ملتی ہے جو زیادہ محنت کرتا ہے جبکہ آخرت میں بلند
درجات، زیادہ عزت، زیادہ مقام و مرتبہ اُسے ملے گا جو زیادہ تقوے والا ہوگا۔
سنتوں
بھرے اجتماع کا اختتام صلوٰۃ و سلام پر ہوا جبکہ عاشقان رسول نے جانشین امیر
اہلسنت سے ملاقات بھی کی۔