برطانوی شہر والسال (Walsall UK) میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سالانہ شبِ برأت اجتما ع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ نگرانِ ویلز یوکے (Wales UK) سیّد فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس دوران نگرانِ ویلز یوکے (Wales UK) سیّد فضیل رضا عطاری نے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے شبِ برأت کے متعلق بزرگانِ دین کے فرامین بیان کئے اور انہیں دینِ اسلامی کے طریقۂ کار کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)