پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد اسد عطاری مدنی دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان سے ترکی پہنچے جہاں انہوں نے استنبول میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا۔ نگران سینٹرل ایشین و افریقن عرب ریجنز شہاب الدین عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ رکن شوریٰ کو فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور وہاں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ رکن شوری کو عربی زبان میں شائع ہونے والے ماہنامہ فیضان مدینہ کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی اور وہاں موجود شعبہ مدنی چینل (عربی اور ترکش) میں ہونے والی ریکارڈنگ، لائیو سٹریمنگ اور دیگر کاموں کے بارے میں اپڈیٹ دی گئی۔

بعد ازاں فیضان مدینہ میں ترکش زبان میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اور آخر میں رکن شوریٰ نے مقامی ذمہ داران اور اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔