عالمی سطح پر لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور انہیں نیکی کی دعوت دینے والے ذمہ داران کی تربیت کے لئے جرمنی کے شہر ہاگن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ ایمان مسجد میں 3 دن پر مشتمل (13، 14 اور 15 جنوری 2023ء) میٹنگ ہوئی جس میں یورپ کے ملک نگرانوں اور یورپ ریجن سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ ریجن مولانا اسید رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی اور یورپ میں ہونے والے دینی کاموں میں مزید ترقی و ترویج کے لئے مشاورت کی۔

نگرانِ ریجن نے شرکائے مدنی مشورہ کو یورپ میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور اخلاص کے ساتھ دینی کاموں میں عملی طور حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں

دورانِ میٹنگ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نےبھی بذریعہ ویڈیو لنک اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد رضوان حسین عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)