دعوت اسلامی کے تحت ہالینڈ اور ترکی کے اسلامی بھائیوں سمیت 15 عاشقان رسول نے مدنی قافلے میں سفر کیا۔

دوران قافلہ 6 جنوری 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ استنبول ترکی میں (Turkey) مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعد ازاں فیضان مدینہ استنبول میں مقامی مبلغین دعوت اسلامی کا بھی مدنی حلقہ ہوا۔