21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ
میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد
ہوا جس میں ڈھاکہ ڈویژن کے ڈسٹرکٹ سمیت مختلف سطح کے ذمہ داران و عاشقانِ رسول کی
شرکت رہی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود مبلغین
و ذمہ داران کو علمِ دین حاصل کرنے کا ذہن دیا۔
نگرانِ شوریٰ کا دورانِ
بیان کہنا تھا کہ مبلغ کو چاہیئے کہ سب سے پہلے علمِ دین حاصل کرے جبکہ انہوں نے علمِ دین کے فضائل پر شرکا کی
ذہن سازی کی ۔
مزید نگرانِ شوریٰ نے اجتماع
میں شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے فیضانِ نماز کورس
کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ بنگلہ دیش میں پورے ماہِ رمضان کا اعتکاف کرنے پر اسلامی
بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اجتماع کے اختتام پر عاشقانِ رسول نے نگرانِ شوریٰ مولانا
حاجی محمد عمران عطاری سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)