بنگلہ دیش نرائن گنج شیخ رسل پارک، صدرمیں عرس اعلیٰ
حضرت کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
عرسِ
اعلیٰ حضرت رحمۃ
اللہ علیہ
اور استقبال ماہ میلاد کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام21 ستمبر 2022ء کو
بنگلہ دیش کے علاقے نرائن گنج شیخ رسل پارک، پیکپارہ پول جم خانہ، صدر میں محفلِ
نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
محفل
نعت کا آغاز تلاوت قرآنِ مجید اور نعت رسول ﷺ سے کیا گیا جبکہ مبلغین دعوت اسلامی
نے سیرت ”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہر دم مسلک اعلیٰ حضرت سے وابستہ رہنے،
آپ رحمۃ
اللہ علیہ
کی تعلیمات سے استفادہ حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں ماہ ربیع النور کی آمد کی خوشی میں ”مرحبا یا مصطفےٰ ﷺ“ کے نعرے بھی
لگائے گئے۔
بنگلہ دیش سید پور میں عرس اعلیٰ حضرت کے موقع پر سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد
عرسِ
اعلیٰ حضرت رحمۃ
اللہ علیہ
اور استقبال ماہ میلاد کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام21 ستمبر 2022ء کو
بنگلہ دیش کے شہر سید پور کی مقامی مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی نے سیرتِ ”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دامن رضا کے ساتھ جڑے رہنے اور آپ رحمۃ اللہ علیہ کی
تعلیمات سے استفادہ حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں ماہ ربیع النور کی آمد کی خوشی میں ”مرحبا یا مصطفےٰ ﷺ“ کے نعرے بھی
لگائے گئے۔
مدینہ منورہ زادھَا اللہُ شرفاً وَّ تعظیماً کے باغ میں شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت شجرکاری کی گئی
”پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے“ کے عزم پر عمل کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن ٰ حاجی محمد اظہر
عطاری نے مدینہ منورہ زادھَا اللہُ شرفاً وَّ تعظیماً کے باغ میں پودے لگائے۔
دورانِ شجر کاری ترکی کے نگران ڈاکٹر زوہیب
عطاری، حاجی نصر عطاری اور دیگر عاشقان رسول بھی رکن شوریٰ کے ہمراہ موجود تھے۔اس
موقع پر سنت رسول ﷺ کو زندہ کرتے ہوئے رکنِ
شوریٰ نے خیر و برکت کے لئے دعائیں بھی کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
امریکہ میں پہلی
بار دورۃ الحدیث شریف کا آغاز ہونے جارہا ہے، کلاس کا آغاز افتتاحِ بخاری سے کیا
جائیگا
خوشخبری!
امریکہ
میں دعوت اسلامی کے جامعۃ المدینہ میں طلبہ کرام کے پہلے بیج کا فائنل ایئر Final
Yearشروع
ہونے جارہا ہےجس کے سلسلے میں پہلے دورۃ الحدیث شریف کا قیام کیا جائیگا۔
اس
سلسلے میں 18 ستمبر 2022ء کو فیضانِ مدینہ
شوگر لینڈ، ٹیکساس امریکہ میں سنتوں بھرے اجتماع
کا اہتمام کیا جائے گا۔
اس
پروقار تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کے
لئے جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی اور دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد
الحبیب عطاری پاکستان سے امریکہ پہنچیں
گے۔
تفصیلات
کے مطابق اجتماع کا آغاز دوپہر2:30 پر ہوگا جس میں تلاوت و نعت کے بعد ترجمان
دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے اور اس کے
بعد جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی بخاری شریف کی پہلی حدیثِ پاک کا درس دیں گے۔
دنیا بھر میں ہونے
والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو
اپ لینے کے لئے13 ستمبر 2022ء بروز منگل بذریعہ انٹرنیٹ ایک میٹنگ ہوئی جس میں ویسٹ
افریقہ کے ان 9 ممالک (نائجیریا، نائجیر،بینین، گھانا،سرالیون، گنی
کناکری ،لائبیریا 8،گامبیا اور سنی گال) سے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
اس میٹنگ میں نگرانِ ویسٹ
افریقہ مولانا عمیر عطاری مدنی نے میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے
ہوئے مدنی قافلوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز بیرونِ ملک میں قائم مدرسۃالمدینہ بالغان کے متعلق اہم امور پر مشاورت
کی۔
بعدازاں نگرانِ ویسٹ
افریقہ نے 12 ربیع الاول کی رات ہونے والے اجتماعِ میلاد کے بارے میں کلام کیا جس
پر ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:محمد ندیم عطاری ویسٹ افریقہ ریجن آفس ذمہ درار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
یوٹالی
گاؤں، ملاوی میں 103 افراد کا قبول اسلام
دعوت
اسلامی دنیائے اسلام کی واحد دینی تحریک ہے جو دنیا بھر میں 80 سے زائد شعبہ جات
کے ذریعے فلاح انسانیت اور فروغ دین کا کام نہایت منظم انداز میں بخوبی سر انجام دے رہی ہے۔ ایک طرف تو دعوت اسلامی کے
ذمہ داران پاکستان میں بارش و سیلاب سے
متاثرہ علاقوں میں آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دُکھیاری
امت کی خیر خواہی کرنے میں مصروف ہیں تو دوسری طرف مبلغین دعوت اسلامی 175 سے زائد
ممالک میں مسلمانوں کو علم دین سے سیراب کرنے اور غیر مسلموں کو ان کے سابقہ مذہب
سے تائب کرواکر ” دین اسلام “ میں داخل کررہے ہیں۔
مبلغین
دعوت اسلامی میں سے ایک مبلغ مولانا عثمان عطاری مدنی بھی ہیں جو دیگر ذمہ داران
کے ہمراہ ملاوی Malawi میں دینی کاموں کی دھومیں مچارہے ہیں۔ کچھ روز قبل مولانا عثمان عطاری
مدنی کی دینی کاوشوں اور محنتوں کا نتیجہ یہ ظاہر ہواکہ الحمد للہ عزوجل ملاوی کے گاؤں
اٹالی میں 2 گاؤں کے سربراہان سمیت 103 افراد نے اسلام قبول کرلیا۔
یہ
خوشائندواقعہ کچھ اس طرح کے پیش آیا کہ اٹالی گاؤں میں سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ
جاری تھا جس میں کئی گاؤں کے عاشقان رسول شریک تھے۔ اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی
مولانا عثمان عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمارہے تھے۔ بیان کے اختتام پر اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر
گاؤں کے 2 سربراہان سمیت 103 افراد نے اپنے سابقہ مذہب سے توبہ کی اور مولانا
عثمان عطاری مدنی کے ہاتھ پر کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے دائر اسلام میں داخل ہوگئے۔الحمد
للہ عزوجل
اب
تک ملاوی میں 2600 سے زائد افراد دعوت اسلامی کے ذریعے دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے
ہیں۔
ان شاء
اللہ عزوجل
اسلام قبول کرنے والے عاشقان رسول کی تربیت کے لئے وقتاً فوقتاً اجتماعات منعقد
کئے جائیں گے جبکہ انہیں علم دین سے آراستہ کرنے اور عبادت کی ادائیگی کے لئے ان
کے علاقوں میں بہت جلد مساجد و مدارس قائم کی جائیں گی۔
جانشین امیر اہلسنت سےپاکستان ایمبیسی کے ڈپٹی کمشنر محمد جنید خان کی ملاقات
29
اگست 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی سے کینیا
نیروبی میں قائم پاکستانی ایمبیسی کے ڈپٹی کمشنر محمد جنید خان نے ملاقات کی۔
جانشین
امیر اہلسنت نے نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی
و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں بھی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی فاروق جیلانی عطاری بھی
موجود تھے۔
افریقی ملک گیمبیا میں ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی
اور قدرتی وسائل کے سیکرٹری وزیر سے ملاقات
بیرونِ ملک میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی
و فلاحی خدمات کی بریفنگ دینے کے لئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے افریقی ملک گیمبیا میں ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی
وسائل کے سیکرٹری وزیر علییو
اینجی (Alieu Njie) سے
ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات نگرانِ شعبہ پبلک ریلیشن یوکے حاجی
سیّد فضیل رضا عطاری نے سیکرٹری سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ
اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا جس پر سیکرٹری علییو اینجی نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں
کو سراہا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
یوگینڈا میں پردے موجود اسلامی بہنوں کے درمیان جانشین
امیر اہلسنت کا بیان
24
اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے تحت یوگینڈا افریقہ میں اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے
پردے میں موجود اسلامی بہنوں میں بذریعہ آڈیو سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ جانشین امیر
اہلسنت نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں شرکت کرنے اور نماز، روزوں کی پابندی کرتے رہنے کی ترغیب دلائی۔
جانشین امیر اہلسنت کی کمپالا میں پاکستانی ہائی کمشنر حسن
وزیر سے ملاقات
23
اگست 2022ء کو یوگینڈا کے سٹی کمپالا میں موجود پاکستان ہائی کمیشن میں جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی کی تشریف آوری ہوئی جہاں ہائی کمشنر حسن وزیر سے
ملاقات کی اور دینی و فلاحی کاموں پر گفتگو کا سلسلہ ہوا۔
اس
ملاقات میں جانشین امیر اہلسنت نے ہائی کمیشن کے وزیٹر رجسٹر کے پہلے صفحے پر ”فرمان مصطفےٰ ﷺ“ تحریر فرمایا اور ہائی
کمشنر کو ”فیضان ڈیجیٹل قرآن پین“ تحفے میں پیش کیا۔آخر میں ملک و قوم کی
سلامتی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔
یورپی ملک سویڈن کے شہرمالمو میں محرم الحرام کی
مناسبت سے خصوصی پروگرام
دنیا بھرکے مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات اور بزرگانِ دین کی
سیرتِ طیبہ سے آگاہ کرنےکے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں یورپی ملک سویڈن کے
شہرمالمو میں محرم الحرام کی مناسبت سے خصوصی پروگرام بنام ” ہم کربلا سے کیا
سیکھا“ کا اہتمام کیا گیا جس میں کاروباری، تعلیمی اور سرکاری و سیاسی شعبہ
جات سے تعلق رکھنے والےکثیر لوگوں نے شرکت
کی جن میں بالخصوص سویڈن کی سیاسی شخصیت زبیر حسین بھی شامل تھے۔
اس پروگرام میں یورپی یونین ریجن کے نگران مولانا
اسید رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کربلا کے واقعے سےحاصل ہونے والے سبق
اور اس کے فلسفۂ پر روشنی ڈالی۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو حضرت
سیّدنا امام حسین رضی
اللہ عنہ اور ان کے رفقاء کے نقش و
قدم پر چلنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے
کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:محمد رضوان حسین عطاری رکن یورپی یونین ریجن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
افریقی ملک گیمبیا میں ایک مقامی اسلامی بھائی
کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
رنگ و نسل میں بلا تفریق احیائے سنت اور دین
اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں افریقی ملک گیمبیا میں
ایک مقامی اسلامی بھائی کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
دورانِ حلقہ نگران شعبہ پبلک ریلیشن یوکے حاجی سیّد
فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
مزید نگرانِ شعبہ نے حلقے میں شریک اسلامی
بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
میں رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)