یوکے کی جامع مسجد شاہ جہاں میں نماز جمعہ کا اہتمام کیا گیا۔ نماز جمعہ سے قبل نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

نماز جمعہ میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔آخر میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے صلوۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا جبکہ نگران شوریٰ نے دعائیں کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بیڈ فورڈ شائر یونیورسٹی University Of Bedfordshireمیں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

اجتماع کے آغاز میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے قصیدہ بردہ شریف پڑھا۔ بعد ازاں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔نگران شوریٰ نے اسٹوڈنٹس کو آپس میں حسنِ اخلاق سے پیش آنے اور نیکی کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔

اس اجتماع میں نگران یوکے مشاورت نے شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے دینی کاموں اور کورسز کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔


دعوت اسلامی تقریباً ہر شعبے کے افراد میں نیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے۔ اسی سلسلے میں ڈیوسبوری انگلینڈ Dewsbury England میں تاجروں کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو ڈیوسبوری میں دار المدینہ قائم کرنے اورتاجروں میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے ساتھ کچھ نہ کچھ وقت علم دین سیکھنے میں بھی خرچ کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری بھی موجود تھے۔


دنیا بھر میں دینی تعلیمات کو منظم انداز میں عام کرنے والی عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہیکمنڈ وائیک انگلینڈ Heckmondwike England کی جامع مسجد کنز الایمان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں حضرت مولانا مفتی شمس الہدیٰ مصباحی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مختلف شخصیات اور دیگر عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ علم دین دین حاصل کرنے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔آخر میں نگران شوریٰ سے عاشقان رسول نے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری بھی موجود تھے۔


دین اسلام کی تبلیغ کرنے والی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بلیک برن انگلینڈ  Blackburn England میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں جانی و مالی طور پر تعاون کرنے اور کچھ وقت علم دین سیکھنے میں خرچ کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کے مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔


عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر Manchester کی مرکزی مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنے کے ساتھ علم دین سیکھنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے صلوۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بیلجیئم اور آسٹریا سے عاشقانِ رسول نے بوسنیا کی کیپٹل سٹی سراجیو ومیں تین دن پر مشتمل  مدنی قافلے میں سفر کیا جس میں یورپی یونین ریجن فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نگران حاجی علی قریشی عطاری اور آسٹریلیا کے نگران سیّد عثمان محمود عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی قافلہ ذمہ داران نے ایمبیسی آف پاکستان سراجیو کے مرکزی کونسلر ضیاء اور یوسف سے ایک میٹنگ ہوئی جس میں حاجی علی قریشی عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمت کے حوالے سے بریفنگ دی ۔اسی طرح مختلف مساجد کے امام صاحبان اور بزنس مین سمیت دیگر عاشقاں رسول سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔

اس کے علاوہ خلافتِ عثمانیہ کے زامنے کی شہنشاہِ مسجد سراجیو کے امام و خطیب صدر الدین صاحب سے بھی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور دعوتِ اسلامی کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: سیّد عثمان محمود عطاری نگرانِ آسٹریلیا، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اسکاٹ لینڈ، گلاسکو کی جامع مسجد اسلامیہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماع پاک میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے نعت شریف پڑھی جبکہ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے بیان فرمایا۔ دوران بیان نگران شوریٰ نے موت کو یاد رکھتے ہوئے اس سے نصیحت لینے کا ذہن دیااس کے علاوہ شرکا کو حرام کمائی سے بچنے اور حلال روزی کمانے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے ویلز کے شہر کارڈف میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کارڈف اور ویلز کے دیگر شہروں سے عاشقان رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اختتام پر نگران شوریٰ نے دعا فرمائی اور رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے صلوۃ و سلام پڑھا۔ اس کے بعد عاشقان رسول نے نگران شوریٰ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر نگران ویلز حاجی سید فضیل رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے کے شہر لیسٹر میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرکے نیکی کی دعوت عام کو کرنے کا ذہن دیا نیز نگران شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو سیرت مصطفٰے ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران ویلز حاجی سید فضیل رضا عطاری اور مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔


کچھ دنوں پہلے دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی نے اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے یوکے کے شہر Cradley Heath میں دار المدینہ اور دیگر شعبہ جات کی قیام کے لئے غیر مسلموں کی عبادت گاہ کو حاصل کیا تھا ۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اپنے یوکے شیڈول کے دوران اس مقام کا وزٹ کیا۔ دوران وزٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دار المدینہ میں اپنے بچوں کو داخل کروانے کے ساتھ ساتھ خود بھی دینی تعلیم سیکھنے کے لئے وقت نکالنے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں یوکے ویسٹ مڈلینڈ کے سٹی ڈڈلی Dudleyمیں عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کا شعبہ خدام المساجد والمدارس کے تحت غیر مسلموں کی عبادت گاہ کی جگہ خرید کرمسجد قائم کی گئی تھی جس کا نام ”فیضان فاروق اعظم“ رکھا گیاتھا۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اپنے یوکے شیڈول کے دوران اس مسجد کا دورہ کیا اور ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی۔ نگران شوریٰ نے مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں اپنی عبادتوں کے ذریعے مسجد آباد کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران ویلز حاجی سیدفضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔