21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ایسٹن برمنگھم یوکے
میں سنتوں بھرا اجتماع، نگران شوری اور رکن شوریٰ نے بیانات کئے
Thu, 15 Dec , 2022
1 year ago
عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 دسمبر 2022ء کو ایسٹن برمنگھم
یوکے (Aston
Birmingham, U.K) میں عظیم
الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں مختلف علاقوں سے ذمہ داران دعوت اسلامی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے
وابستہ افراد سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے نعت شریف پڑھی اور سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس
کے بعد نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اجتماع
کے اختتام پر نگران شوریٰ نے دعا کروائی اور صلوۃ و سلام پڑھاگیا۔ اجتماع کے بعد
نگران شوریٰ سے عاشقان رسول نے ملاقات بھی کی۔