21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
بلونیا اٹلی میں عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع، خلیفہ
امیر اہلسنت نے بیان فرمایا
Thu, 15 Dec , 2022
1 year ago
8
دسمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ بلونیا (Bologna)اٹلی (Italy)
میں عظیم الشان سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اٹلی کے دیگر مقامات سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے
وابستہ افراد، کاروباری حضرات، تاجر، مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی
نے شرکت کی۔
خلیفہ
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”اصحاب کہف“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا جس پر عاشقان رسول نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
سنتوں
بھرے اجتماع کے اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا پر ہوا جبکہ خوش نصیب عاشقان رسول
نے جانشین امیر اہلسنت سے ملاقات بھی کی۔