21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
نگران شوری اور رکن شوریٰ کا سمتھ وِک میں حاصل کی گئی
غیر مسلموں کی عبادت گاہ کا دورہ
Thu, 15 Dec , 2022
1 year ago
گزشتہ
روز سمتھ وِک (Smethwick) برمنگھم
(Birmingham)
ویسٹ
مڈلینڈز (West
Midlands) یوکے میں دعوت اسلامی کے شعبہ
خدام المساجد والمدارس نے 90 سال تک غیرمسلموں کی عبادت گاہ رہنے والی جگہ کو حاصل
کیا تھا۔
10
دسمبر 2022ء کو سفر یوکے پر موجود دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے
اس جگہ کا وزٹ کیا۔ اس دوران نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے نگران
شوریٰ اور رکن شوریٰ کو اس کی جگہ کی تزئین و آرائش کے بعدتعمیر ہونے والے مدنی
مرکز فیضان مدینہ اور مدرسۃ المدینہ سمیت دیگر شعبہ جات کے قیام کے حوالے سے آگاہی
دی جس پر نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ نے مسرت کا اظہار کیا۔ نگران شوریٰ نے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہتے
ہوئے دعا بھی کروائی۔