رکنِ شوریٰ
حاجی یعفور رضا عطاری نے ہالینڈ کی ایک مقامی مسجد میں سوال و جواب پر
مشتمل نشست کا اہتمام
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے
ہالینڈ کی ایک مقامی مسجد میں سوال و جواب پر مشتمل نشست کا اہتمام کیا اس تعلیمی سیشن
میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ترکی، مراکشی، سورینامی ، پاکستانی اسلامی
بھائیوں اور ڈچ زبان بولنے والے افراد سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے بھی شرکت کی۔
رکن شوریٰ نے شرکاکے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کی نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنےکا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اجتماعات
میں شرکت کرنے اور راہِ خداعزوجل میں سفر
کرنے کی نیت کی۔
اس موقع پر نگرانِ یورپ دعوتِ اسلامی حاجی اُسید
رضا عطاری اور اسپین سے حاجی سرفراز عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)