رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے خصوصی بیان
کیا
24 دسمبر 2022ء کو عاشقان رسول کی دینی تحریک
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فرانس (France) کے سٹی پیرس (Paris) کے مقامی ریسٹورنٹ میں عظیم الشان سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں فرانس میں تعینات پاکستانی ایمبیسڈر (Ambassador) عاصم افتخار سمیت ایمبیسی (Embassy) کے
دیگر اسٹاف اور یورپی ممالک سویڈن (Sweden)، اسپین (Spain)
اور اٹلی (Italy) کے مختلف شعبے سے وابستہ افراد، مقامی عاشقان رسول اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی
نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نرمی اختیار کرنے اور عفوُو دَرگزر کرنے کی
ترغیب دلائی جبکہ صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔ اجتماع کے بعد رکنِ شوریٰ
نے پاکستانی سفیر افتخار عاصم سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تحفے میں دیں
۔ اس کے ساتھ ساتھ شرکائے اجتماع سے ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔