21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دینی کاموں کے سلسلے میں رکن شوریٰ حاجی رفیع
الشان عطاری نے سری لنکا کا دورہ کیا
Thu, 29 Dec , 2022
1 year ago
گزشتہ روز دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی رفیع الشان عطاری نے سری لنکا کا دورہ کیا ،
دورانِ دورہ رکن شوریٰ نے درگاہ شیخ المشائخ الشیخ محمد رجب القادری الصدیقی
القوطاری رحمۃُ اللہِ علیہ پر سری لنکا کے ذمہ داران کے ہمراہ حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس کے علاوہ جامعہ نضار القادری کا وزٹ کیا اور
وہاں کے طلبۂ کرام واساتذۂ کرام سے ملاقاتیں کیں اور دینی کاموں کے حوالے سے
تبادلۂ خیال کیا ۔(کانٹینٹ: محمد
مصطفیٰ انیس)