بارسلونا کے علاقے لاسلوت میں قائم فیضان مدینہ میں
سنتوں بھرا اجتماع، جانشین امیر اہلسنت نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 3 دسمبر 2022ء کو اسپین (Spain) کے
شہر بارسلونا (Barcelona)
کے
علاقے لاسلوت (La
Salut) میں قائم مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے
وابستہ افراد، کاروباری حضرات، تاجر، مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی
نے شرکت کی۔
خلیفۂ
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے”جوانی
میں عبادت کرنے کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی
رب عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع میں
عاشقان رسول کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا گیا جبکہ
صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔
سنتوں
بھرے اجتماع کے بعد خلیفہ امیر اہلسنت سے عاشقان رسول نے ملاقات کی جبکہ جانشین امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کے سروں
پر عمامہ شریف بھی سجایا۔