جوہانسبرگ میں دستار فضیلت اجتماع کا انعقاد، پانچ غیر
مسلموں نے اسلام قبول کرلیا
قرآن
و حدیث کےنور سے دنیا کے مختلف ممالک میں رہنے والے افراد کو منور کرنے کے لئے
دعوت اسلامی کا شعبہ بنام ”شعبہ جامعۃ المدینہ“ قائم ہے جس کے تحت ملک و بیرون ملک
ہزاروں برانچز قائم ہیں۔ ان برانچز میں طلبۂ کرام درسِ نظامی (عالم
کورس)
کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔
ان ہی
برانچز میں سے ایک برانچ ساؤتھ افریقہ کے سٹی جوہانسبرگ (Johannesburg)کے
ایریا لینز (Lanes)میں
بھی قائم ہیں جہاں سے اس سال درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل
کرنے والے کی سعادت پانے والے مدنی اسلامی بھائیوں کی دستار بندی کے سلسلے میں4
دسمبر 2022ء کو عظیم الشان اجتماع دستار فضیلت منعقد کیا گیا جس میں شیخ الحدیث
حضرت علامہ مولانا افتخار احمد قادری رضوی مصباحی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سمیت ساؤتھ افریقہ کے مختلف شہروں سے علمائے
کرام، سماجی، کاروباری، تاجر حضرات، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ عاشقان رسول
اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے زندگی گزارنے
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ مبلغ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا مفتی عبد النبی حمیدی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اس بیان کیا انگریزی زبان میں خلاصہ بیان
کیا۔ دوران اجتماع دیگر مبلغین دعوت اسلامی کے بھی سنتوں بھرے بیانات ہوئے۔
ان
خوشی کے لمحات میں مزید خوشی کا اضافہ کچھ
اس طرح ہوا کہ جب مبلغ دعوت اسلامی مفتی عبد النبی حمیدی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کے ہاتھوں پانچ غیر مسلم کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرہ
اسلام میں داخل ہوگئے۔آخر میں جامعۃ المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے علمائے
کرام کے سروں پر دستار سجایا گیا اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ صلوۃ و سلام پر اجتماع
کا اختتام ہوا۔