یورپی
ملک اسپین کے شہر بارسلونا (Barcelona) کے
علاقے ترینیتات (Trinitat) میں
شعبہ خدام المساجد وا لمدارس کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ کی تعمیرات کا سلسلہ
جاری تھا۔
خلیفہ
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی دورۂ یورپ کے دوران اس مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں تشریف آوری ہوئی۔ جانشین امیر اہلسنت نے نماز مغرب کی امامت فرماتے ہوئے
فیضان مدینہ کا افتتاح فرمایا۔ اس موقع پر نگران یوپی یونین ریجن ، ذمہ داران دعوت
اسلامی اور مقامی عاشقان رسول بھی موجود تھے۔
اسی
طرح بارسلونا میں ہی اُم اُسید کے لئے ایصال ثواب کا انعقاد کیا گیا جس میں جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور عاشقان رسول نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے
لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔
بعد
ازاں جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی اسپین کے شہر ریپویت
(Rupit) اور بارسلونا
کے علاقے بادالونا (Badalona) میں مختلف
شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، کاروباری حضرات، تاجر اور دیگر عاشقان رسول کے
گھروں اور آفس میں تشریف آوری ہوئی۔ اس موقع پر ملاقات اور نیکی کی دعوت کے سلسلے
بھی ہوئے جبکہ جانشین امیر اہلسنت نے موقع پر موجود عاشقان رسول کو مدنی پھولوں سے
نوازا اور دعا بھی کی۔