دنیا بھر کے مسلمانوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں دینی مسائل سکھانے کے لئےدعوتِ اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کا اہتمام کیا جاتا جس میں انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں میری لینڈ کے شہر بالٹیمور (Baltimore, Maryland) میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شرائط نماز کورس کا انعقاد ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد منصف عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں نماز کے شرائط سمیت دیگر چند ضروری مسائل سکھائے۔

بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے کورس سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے اور صحیح تلفظ کے ساتھ قراٰنِ پاک سیکھنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ذیشان عطاری سوشل میڈیا یو ایس اے، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات عام کرنے اور عاشقانِ رسول کو دینی مسائل سے آگاہ کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً مختلف سیشن کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی جاتی ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں فلوریڈا کے شہر میامی میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ فلوریڈا محمد ذیشان عطاری نے نماز کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو شرائطِ نماز کے بارے میں بتایا۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں پابندی کے ساتھ پانچوں نمازیں پڑھنے اور قراٰنِ پاک کو صحیح تلفظ کے ساتھ سیکھنے کا ذہن دیا۔( رپورٹ:محمد ذیشان عطاری سوشل میڈیا یو ایس اے، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عظیم الشان مدنی مرکز کے افتتاح کی تقریب 4 مارچ 2022ء  جمعہ کے دن رکھی گئی جس میں خصوصی شرکت کے لئے پاکستان سے جانشینِ امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور ترجمان دعوتِ اسلامی و رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری ترکی استنبول پہنچے۔

نمازجمعہ سے قبل افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں حاجی عبد الحبیب عطاری نے تلاوت قرآن مجید کی اور بارگاہ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کیا جس کے بعد مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا ، جانشینِ امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے خطبۂ جمعہ دیا اور جمعہ کی نماز پڑھائی۔

اس افتتاحی تقریب میں یوکے سے سید فضیل رضا عطاری اور یوکے کے چند اسلامی بھائیوں سمیت استنبول کے گردو نواح کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

نگرانِ شوریٰ نے مدنی مرکز کے افتتاح کی خوشی میں نمازِ جمعہ کے بعدعاشقانِ رسول میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔

واضح رہے کہ اس مدنی مرکز میں درسِ نظامی (یعنی عالم کورس)کے لئے جامعۃ المدینہ، حفظ و ناظرہ کے لئے مدرسۃ المدینہ اور دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ 


دنیا بھر میں دینِ اسلام کا پیغام  عام کرنے اور اسلامی بھائیوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک ماہ کا مدنی قافلہ تنزانیہ کے شہر ڈوڈوما میں سفر پر روانہ ہوا۔

اس دوران امیرِ قافلہ امتیاز علی عطاری مدنی نے شرکائے قافلہ کے ہمراہ 3، 3 دن دو مساجد میں حاضری دی جہاں انہوں نے مقامی عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے وہاں موجو داسلامی بھائیوں کی ذیلی سطح پر تقرری کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اس پر عمل کرنے کے لئے ملک و بیرونِ ملک مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں سینٹرل افریقہ تنزانیہ کے شہر عروشہ اور بباٹی میں ایک ماہ کا مدنی قافلہ سفر پر روانہ ہوا جس دوران ریجن ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ امتیاز علی عطاری مدنی نے شرکائے قافلہ کے ہمراہ مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مقامی اسلامی بھائیوں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کے حوالے سے تربیت کی۔

دورانِ مدنی قافلہ اسلامی بھائیوں نے عروشہ میں شیخ عزالدین جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی اولاد میں سے شیخ سلمان جیلانی سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی  دن بدن عاشقان رسول میں دینی تعلیمات عام کرنے اور ان کو دین کی طرف راغب کرنے کے لئے دنیا بھر میں مدنی مراکز، مساجد و مدارس قائم کررہی ہے۔ ایساہی ایک مدنی مرکزفیضان مدینہ ترکی کے شہر استنبول میں قائم ہونے جارہا ہے۔ اس کی عمارت پر پچھلے کئی ماہ سے تعمیراتی کاموں کا سلسلہ جاری تھا جسے اب تزئین و آرائش کے بعد مکمل کرلیا گیا ہے۔

4 فروری 2022ء بروز جمعہ اس مدنی مرکز کا افتتاح کیا جائیگا۔ استنبول میں بنائے جانے والے اس مدنی مرکز کا افتتاح جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی خطبہ اور جمعۃ المبارک کی نماز پڑھاکر فرمائیں گے۔ نماز جمعہ سے قبل افتتاحی تقریب کا آغاز دن 12:00 بجے ہوگا جس میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری قرآن کریم کی تلاوت اور بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کریں گے۔ اس کے بعد مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

ترکی کے تمام عاشقان رسول سے اس تقریب میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور اسلامی بھائیوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے ملک و بیرونِ ملک مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں سینٹرل افریقہ تنزانیہ کے شہر موشی سمیت دیگر علاقوں میں ایک ماہ کا مدنی قافلہ سفر پر روانہ ہوا جس دوران ریجن ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ امتیاز علی عطاری مدنی نے شرکائے قافلہ کے ہمراہ مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مساجد میں عاشقانِ رسول کو نماز کا طریقہ سکھاتے ہوئے اس کے چند ضروری مسائل بھی سکھائے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحوم سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔

دورانِ مدنی قافلہ اسلامی بھائیوں نے موشی میں حضور غوث اعظم شاہ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی 27 ویں پشت میں سے شیخ السید صالح عزالدین جیلانی مکی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے تحت  BCA, Blantyre Malawi میں ایک ارادہ بنام مدرسۃ المدینہ قائم ہے جو طلبہ اور کمیونٹی کو اسلامی تعلیم فراہم کررہا ہے۔ اس ادارے کے ساتھ ہی فیضان مدینہ، جامعۃ المدینہ اور دار المدینہ قائم کی جارہی ہےجس کے سلسلے میں تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے۔

گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے نگران ملاوی مولانا عثمان عطاری مدنی اور پاکستان سے تشریف لائے ہوئے FGRF کے ذمہ دار محمد اسد عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ان مقامات کا وزٹ کیا اور تعمیراتی کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

واضح رہے کہ دعوت اسلامی کی جانب سے تین سال کے قلیل عرصے میں ملاوی کے مختلف گاؤں میں 14 مدنی مراکز قائم کئے جاچکے ہیں۔ 


4فروری 2022ء کو  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بورڈسلے گرین Bordesley Greenمدرسۃ المدینہ کی برانچ میں طلبہ کے درمیان خود کو چوری سے بچانے کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔

طلبہ کو جرائم کی روک تھام، گھروں کو محفوظ بنانے، اشیاء کی حفاظت کرنے، چوکس رہنے اور دیگر نکات کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

اس ورکشاپ میں ویسٹ مڈلینڈز پولیس کا ایک وفد بھی موجود تھا جنہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت پنگانی سینٹرل افریقہ میں ایک ماہ کا مدنی قافلہ راہِ خدا عزوجل کے سفر پر روانہ ہوا جس میں کافی تعداد میں عاشقانِ رسول نے مختلف علاقوں میں اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔

دورانِ مدنی قافلہ ریجن ذمہ دار امتیاز علی عطاری مدنی نے شرکائے قافلہ کے ہمراہ مختلف ایکٹیوٹیز میں شرکت کی جن میں نیکی کی دعوت، چوک درس، مسجد درس اور صدائے مدینہ شامل تھی۔اس کے علاوہ ریجن ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو عام کرنے کے لئے مقامی اسلامی بھائیوں کی  ذیلی سطح پر  تقرری کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

8 فروری  2022 ء کو بروکلین نیویارک کی ایک مقامی مسجد میں سحری اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن نگران محمد مدثر احمد عطاری سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اسلامی بھائیوں نے نماز تہجد باجماعت ادا کی ، اجتماع ذکر ونعت کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے ” اللہ عزوجل کی محبت کیسے حاصل کریں؟ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ،مناجاتیں بھی کیں جبکہ اسلامی بھائیوں کی خیر خواہی کے لئے سحری کا بھی اہتمام کیا گیا ، اجتماع پاک کا اختتام نماز چاشت و اشراق پر ہوا۔


فلوریڈ اUSA (Florida) کے شہر میامی( Miami) میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی کوشش سے ایک غیر مسلم اپنے سابقہ مذہب چوڑ کر دامنِ اسلام سے منسلک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ غیر مسلم اسلام سے کچھ متاثر ہوئےتو انہوں نےدینِ اسلام کے متعلق جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے ان کی طرف سے ہونے والے اسلام کے متعلق مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور بالاآخر مبلغین کی کوششوں سے وہ غیر مسلم کلمہ پڑھ کر دامنِ اسلام میں داخل ہو گئے۔

اس موقع پر ان کا اسلامی نام محمد علی رکھا گیا نیز انہیں دعوت اسلامی کی اُس ویب سائٹ کا تعارف پیش کیا جس کے ذریعے لوگ اسلام کے بارے میں رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)