دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 اکتوبر 2022ء کو بنگلہ دیش کے سٹی چٹاگانگ کے مقامی کمیونٹی ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں میمن کمیونٹی کے افراد و عاشقان رسول نے شرکت کی۔

خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے میمنی زبان میں شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی۔

اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا جبکہ عاشقان رسول نے جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ملاقات بھی کی۔