پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ عربی ڈیپارٹ کے نگران عبد اللہ عطاری نے عرب مبلغین دعوت
اسلامی کے ہمراہ مکۃ المکرمہ زادھَا اللہُ شرفاً وَّ تعظیماً کے شافعی مفتی
الحبیب العلامہ عمر بن الجیلانی حفظہ اللہ سے ترکی شہر استنبول میں ملاقات کی۔
اس
ملاقات میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے مفتی صاحب کو امام اہلسنت امام احمد رضا خان
الہندی رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت کا تعارف پیش
کیا، اسی طرح بانی دعوت اسلامی علامہ محمد
الیاس قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی دینی
خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
نگرانِ شوریٰ حاجی عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری برمنگھم
یوکے پہنچ گئے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری اور ترجمان دعوتِ اسلامی
مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری دینی
کاموں کے سلسلے میں برمنگھم پہنچ گئے،
برمنگھم ایئرپورٹ پہنچنے پر کئی اسلامی
بھائیوں نے ان کا پُرتباک استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔
شیڈول کے مطابق گزشتہ روز ساڑھے سات بجے فیضانِ مدینہ رچمنڈ روڈ (Richmond RD)
برمنگھم یوکے میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں تلاوت کے بعد مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے نعتِ رسول
مقبول پیش کی۔اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا
حاجی عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”والدین کے ادب و احترام“ سے متعلق سنتوں
بھرا بیان فرمایا۔
نگرانِ شوریٰ نے اجتماع میں موجود عاشقانِ رسول
سے عام ملاقات بھی فرمائی۔
ا س موقع پر نگرانِ ویلز حاجی سید فضیل رضا
عطاری بھی موجود تھے جبکہ بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی
نے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔
واضح رہے کہ سنتیں عام کرنے کے جذبے کے تحت نگرانِ
شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری یوکے
کے مختلف علاقوں میں سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
بیانات کا شیڈول ملاحظہ فرمائیں:
1) لیسٹر میں 21 مئی 2022ء بروز ہفتہ رات:8:00
بمقام: Faizan-e-madina, Malabar Rd, Lei 2 Lc ۔
2) ویلز میں 22 مئی 2022ء بروز اتوار دوپہر:2:30pm
بمقام: jurys inn cardiff 1 park plase cardiff wales cf 10 3ud۔
3) گلاسگو میں 23 مئی 2022ء بروز پیر شام:7:30pm
بمقام: jamia islamia 275 tantallon road.۔
Glasgow. G14 3jm
4) مانچسٹر میں 24 مئی 2022 ء بروز منگل
شام:7:15pm
بمقام : Manchester center Mosque.۔
M14, S4u ,Manchester, 20upper road rd
5) ہیکمنڈ وائیک میں 25 مئی 2022ء بدھ شام: 7:30pm
بمقام: Kinz-ul-Iman Mosque ۔
almion stree, heckmondwide wF16 9LQ
6) لندن، London میں
26 مئی 2022 ء جمعرات ،شام 07:15 pm
بمقام:shah jahan masjid. 149 orietal Rd.
woking, surrey, Gu22 7BA
7)لندن میں 27 مئی 2022ء بروز جمعہ بیان 12:45 pm اور
جمعہ 1:30pm
بمقام: Faizan Farooq Azam masjid
بمقام: somerville Rd, chadwell Heath, RM6 5AT
مقامی عاشقان رسول سے شرکت کی مدنی التجا ہے۔
نگران شوری ٰمولانا عمران عطاری اور حاجی عبد الحبیب عطاری کا یوکے میں جدول
عاشقانِ رسول کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے
لئے ملک و بیرونِ ملک دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام راہِ خدا عزوجل میں
مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی شرکا سمیت دیگر عاشقانِ
رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہیں۔
اس سلسلے میں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کا سنتیں عام کرنے کے جذبے کے تحت یوکے کے مختلف علاقوں میں سنتوں بھرے بیانات کا شیڈول فائنل ہوا ہے جن کی تفصیل درج ذیل
ہیں:
1)برمنگھم میں 20
مئی 2022ء بروز جمعہ شام :7:30
بمقام: Faizan-e-madina, Richond Rd, B33 8Tn۔
2) لیسٹر میں 21 مئی 2022ء بروز
ہفتہ رات:8:00
بمقام: Faizan-e-madina, Malabar Rd, Lei 2 Lc ۔
3) ویلز میں 22 مئی 2022ء بروز اتوار دوپہر:2:30pm
بمقام: jurys inn cardiff 1 park plase cardiff wales cf 10 3ud۔
4) گلاسگو میں 23 مئی
2022ء بروز پیر شام:7:30pm
بمقام: jamia islamia 275 tantallon road.۔
Glasgow. G14 3jm
5) مانچسٹر میں 24
مئی 2022 ء بروز منگل شام:7:15pm
بمقام : Manchester center Mosque.۔
M14, S4u ,Manchester, 20upper
road rd
6) ہیکمنڈ وائیک میں 25 مئی 2022ء بدھ شام: 7:30pm
بمقام: Kinz-ul-Iman Mosque ۔
almion stree,
heckmondwide wF16 9LQ
7) لندن، London میں
26 مئی 2022 ء جمعرات ،شام 07:15 pm
بمقام:shah jahan masjid. 149 orietal Rd.
woking, surrey, Gu22
7BA
8)لندن میں 27 مئی 2022ء بروز جمعہ بیان 12:45 pm اور
جمعہ 1:30pm
بمقام: Faizan Farooq Azam masjid
بمقام: somerville Rd, chadwell Heath, RM6 5AT
مقامی
عاشقان رسول سے شرکت کی مدنی التجاء ہے۔
فلوریڈا کے شہر ٹیمپا سے میامی کی جانب 3 دن کا مدنی قافلہ سفر پر روانہ
عاشقانِ رسول کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے
لئے ملک و بیرونِ ملک دعوتِ اسلامی کےزیرِ
اہتمام راہِ خدا عزوجل میں مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں جس میں مبلغینِ دعوتِ
اسلامی شرکا سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت 13، 14 اور
15 مئی2022ء (جمعہ،
ہفتہ، اتوار) 3 دن کا مدنی قافلہ فلوریڈا (یو ایس اے) کے شہر ٹیمپا سے میامی کی جانب سفر پر روانہ ہوا۔
دورانِ مدنی
قافلہ رکنِ یو ایس اے مشاورت محمد افتخار عطاری نے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس
میں انہوں نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان ’’اخلاص و صبر‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں
اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ذیشان عطاری سوشل میڈیا، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ترکی
کے شہر استنبول میں حال ہی میں قائم ہونے والے دعوت اسلامی کے عظیم الشان مدنی
مرکز فیضان مدینہ میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد الیاس
رضوی صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی تشریف آوری
ہوئی جہاں نگران سینٹرل ایشیاء افریقن عرب
ریجن اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش
آمدید کہا ۔
نگران
سینٹرل ایشیاء افریقن عرب ریجن نے ترکی میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و
فلاحی کاموں کے علاوہ مختلف شہروں میں قائم ہونے والے مدنی مراکز کے حوالے سے
بتایا۔بعد ازاں ذمہ داران نے مفتی صاحب کو فیضان مدینہ میں قائم مدنی چینل کے
اسٹوڈیو سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایااور وہاں ہونے والے کاموں کے متعلق
بریفنگ دی۔
اس
موقع پر مفتی محمد الیاس رضوی صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
ترکی میں قائم ہونے والے فیضان مدینہ اور امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی درازئ عمر بالخیر کے لئے دعائیں کیں۔
سویڈن کے شہر مالمو میں دعوتِ اسلامی کے تحت
افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونیٹی اور اسٹوڈنٹس سمیت مقامی
شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
دورانِ اجتماع معاون نگرانِ یورپ اسید رضا عطاری
نے’’صدقے کی برکات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے صدقاتِ واجبہ و نافلہ کی
تعریفات، زکوٰۃ نہ دینے کا وبال اور درست زکوٰۃ کیسے ادا ہوتی ہے اس حوالے سےشرکا
کی تربیت کی نیز دعوتِ اسلامی کے
مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔
مزید ذمہ دار نےوہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کی دینی، فلاحی و سماجی خدمات
کے لئے اپنی زکوٰۃ و عطیات دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد رضوان حسین عطاری
رکن یورپی یونین ریجن، رکن کابینہ سویڈن و ڈویژن نگران مالمو ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سویڈن کے شہر گوتھن
برگ میں افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونیٹی اور اسٹوڈنٹس
سمیت مقامی شخصیات نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں معاون نگرانِ یورپ اسید رضا
عطاری نے’’اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےشرکا کو دعوتِ
اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نےوہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کی
دینی، فلاحی و سماجی خدمات کے لئے اپنی زکوٰۃ و عطیات دعوتِ اسلامی کو دینے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد رضوان حسین عطاری رکن یورپی یونین ریجن، رکن کابینہ
سویڈن و ڈویژن نگران مالمو ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
مڈلینڈ سٹی ڈڈلی میں غیر مسلموں کی عبادت گاہ کو خرید کر
مسجد میں تبدیل کردیا گیا
الحمد الله ! دعوت اسلامی نے ترقی کی
منازل طے کرتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور
کرلیا
یوکے
ویسٹ مڈلینڈ کے سٹی ڈڈلی Dudleyمیں عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کا شعبہ خدام المساجد والمدارس کے تحت غیر مسلموں
کی عبادت گاہ کی جگہ خرید کر اس جگہ پر مسجد کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا گیا
تھا جو کچھ عرصے میں عالی شان مسجد بن کر تیار ہوگئی جس کا نام شیخ طریقت امیر
اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ”فیضان
فاروق اعظم“ رکھا۔
اس
مسجد کا افتتاح نماز جمعہ پڑھاکر کیا گیا۔ جمعہ کی نماز سےقبل سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور دیگر عاشقان
رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت
کی۔
نگران
ویلز حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ
کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے بعد مسجد میں پہلی اذان دی گئی اور پہلی نماز بھی ادا کی گئی۔ آخر
میں نگران ویلز نے اسلامی بھائیوں سے
ملاقات بھی کی۔
افتتاحی
تقریب میں شریک حضرت مولانا میر مصباحی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، حضرت مولانا
نیاز احمد مصطفوی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور کونسلر شوکت علی نے دعوت اسلامی کو مبارکباد
دی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں کیں۔
یورپی ملک Hungary کے دارالحکومت
Budapest میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تین دن کا مدنی
قافلہ راہِ خدا عزوجل کے سفر پر روانہ ہوا جس میں بیلجیم کے نگران حاجی
علی قریشی عطاری سمیت دیگر ذمہ داراسلامی بھائی شریک ہوئے۔
دورانِ مدنی قافلہ مختلف ایکٹیوٹیز (Activities ) کا سلسلہ رہا جس میں ذمہ داران نے ایمبیسی آف
پاکستان کی جانب سے سفیر شاہد حسین سمیت مقامی
اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس کے علاوہ ایک ترک اسلامی بھائی کے گھر پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغِ
دعوتِ اسلامی حاجی علی عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کو
بیان کیا۔
اسی طرح ذمہ داران نے وہاں موجود پاکستان، ہند اور ہنگری کے نئے مسلمانوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
مزید اسلامی بھائیوں کی کوشش سے ایک ریسٹورنٹ کے
مالک نے دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے لئے
جگہ دی جس پر ذمہ داران نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
یورپی ملک سویڈن کے شہر مالمو میں دعوتِ اسلامی
کے تحت 28 مارچ 2022ء بروز پیر مقامی شخصیت ثقلین عباس کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ سویڈن حاجی ارشد عطاری اور نگرانِ ڈویژن رضوان عطاری
سمیت دیگر اسلامی بھائی شریک تھے۔
اس دوران ذمہ داران نے وہاں موجو دشخصیات کو دعوتِ اسلامی کی دینی
و فلاحی خدمات کے حوالے سے تعارفی ویڈیو دکھائی اور انہیں ڈنیشن کے ذریعے دعوتِ
اسلامی کے ساتھ تعاون کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ:محمد رضوان حسین عطاری رکن یورپی یونین ریجن،
رکن کابینہ سویڈن و ڈویژن نگران مالمو ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سویڈن کے شہر مالمومیں ایک شخصیت کے والد کے لئے
ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 27 مارچ 2022ء بروز
اتوار یورپی ملک سویڈن کے شہر مالمومیں ایک شخصیت کے والد کے لئے ایصالِ ثواب
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیت جی ایم عبدالرحمٰن، پاکستانی کمیونیٹی اور اسٹوڈنٹس
سمیت مرحوم کے عزیز واقارب شریک ہوئے۔
اس دوران نگران سویڈن مشاورت حاجی محمد ارشد عطاری نے’’
زکوٰۃ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرضیتِ زکوٰۃ اور زکوٰۃ نا
دینے کے نقصانات نیز اس کی وعیدیں بیان کیں۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود
اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کےلئے زیادہ سے زیادہ عطیات دینے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:محمد رضوان حسین عطاری رکن یورپی یونین ریجن، رکن کابینہ
سویڈن و ڈویژن نگران مالمو، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سال 2022ء میں
شمالی یورپی ملک سویڈن کے عاشقانِ رسول کے
لئے پہلی دفعہ رمضان المبارک میں 20 رکعت باجماعت تراویح کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
اس تراویح میں مبلغِ دعوتِ اسلامی مکمل قراٰنِ پاک پڑھنے کی سعادت حاصل
کریں گے جبکہ کثیر عاشقانِ رسول اس میں شریک ہوں گے۔مقامی اسلامی بھائیوں سے اس
تراویح میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔واضح رہے کہ پہلی تراویح کا اعلان چاند
نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔نوٹ:اذانِ عشاء سویڈن کے ٹائم کے مطابق PM 22:15 جبکہ تراویح کی جماعت PM 22:30 پر ادا کی جائے گی۔(رپورٹ:محمد رضوان حسین عطاری رکن یورپی یونین ریجن، رکن کابینہ سویڈن و ڈویژن
نگران مالمو ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)