خوشخبری!

امریکہ میں دعوت اسلامی کے جامعۃ المدینہ میں طلبہ کرام کے پہلے بیج کا فائنل ایئر Final Yearشروع ہونے جارہا ہےجس کے سلسلے میں پہلے دورۃ الحدیث شریف کا قیام کیا جائیگا۔

اس سلسلے میں 18 ستمبر 2022ء کو فیضانِ مدینہ شوگر لینڈ، ٹیکساس امریکہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس پروقار تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کے لئے جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری پاکستان سے امریکہ پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اجتماع کا آغاز دوپہر2:30 پر ہوگا جس میں تلاوت و نعت کے بعد ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے اور اس کے بعد جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی بخاری شریف کی پہلی حدیثِ پاک کا درس دیں گے۔