عرسِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ اور استقبال ماہ میلاد کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام23 ستمبر 2022ء بروز جمعہ بنگلہ دیش کے شہر کومیلا، جگناتھ پور میں موجود حضرت سید کرم شاہ علیہ الرحمہ کے مزار شریف کے احاطے میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

محفل نعت کا آغاز تلاوت قرآنِ مجید اور نعت رسول ﷺ سے کیا گیا جبکہ مبلغ دعوت اسلامی نے ” سیرت اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہر دم مسلک اعلیٰ حضرت سے وابستہ رہنے، آپ رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات سے استفادہ حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں ماہ ربیع النور کی آمد کی خوشی میں ”مرحبا یا مصطفےٰ ﷺ“ کے نعرے بھی لگائے گئے۔