بنگلہ دیش کے عاشقان رسول کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم

خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی بنگلہ دیش پہنچ گئے

تفصیلات:

خلیفہ امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی 6اکتوبر 2022ء کو انٹر نیشنل ایئر پورٹ کراچی پاکستان سے سفر کرکے ڈھاکہ ایئر پورٹ بنگلہ دیش پہنچ گئے۔

خلیفہ امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ڈھاکہ ایئر پورٹ سے فرہاد اسکول، ہتھ ہزاری چٹاگانگ پہنچے جہاں انہوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا۔حاجی عبید رضا عطاری نے شرکا کو نیکی کی دعوت کی دھومیں مچاتے ہوئے جشن میلاد النبی ﷺ منانے اور سیرت رسول ﷺ کو اپنانے کی ترغیب دلائی۔

واضح رہے کہ خلیفہ امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی بارہویں شریف کو ہونے والے اجتماع میلاد میں خصوصی طور پر شرکت کرنے کے لئے بنگلہ دیش پہنچے ہیں جبکہ اس سفر کے دوران تنظیمی کاموں کا جائزہ لینا، ذمہ داران اور شخصیات سے ملاقات کرنا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔