دعوت اسلامی کے زیر اہتمام افریقی ملک ملاوی کیLimbe مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے سیرت رسول ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا کاسلسلہ ہوا۔