ترکی میں موجود دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ استنبول میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ترکی، ساؤتھ افریقہ اور مختلف ممالک کےذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے دینی کام اور مدنی قافلوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر بانی دعوت اسلامی امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بذریعہ ویڈیو لنک اسلامی بھائیوں کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنےاور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

بعد ازاں ذمہ داران نے نگران شوریٰ کو فیضان مدینہ استنبول میں ہی موجود مدنی چینل کے اسٹوڈیو کا وزٹ کرواتے ہوئے اس اسٹوڈیو کی تعمیرات اور وہاں ہونے والی ریکاڈنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔