12 جون 2022ء کو دعوت اسلام کے زیر اہتمام ایتھنز، یونان Athens Greeceکے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ذمہ داران کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اٹلی، اسپین، ہالینڈ، ناروے، ڈنمارک، پرتگال، فرانس، جرمنی، بیلجیم، سویڈن اور یونان کے مختلف شہروں سمیت یوکے اور یورپ کے دیگر ممالک سے نگران کابینہ اور مختلف سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری اور نگران یورپ ریجن بھی موجود تھے۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اسلامی بھائیوں کو اللہ پاک کے آخری نبی ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنے اور اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔دوران اجتماع نگران شوریٰ نے شرکا کی دینی کاموں کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہوئے دینی کاموں کو مضبوط بنانے، مزید بہتری لانے اوریورپ سے 12 ماہ کے مدنی قافلے سفر کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داران نے اپنی اپنی نیتوں اظہار کیا۔

آخر میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے بھی دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت فرمائی۔