پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ویلیئرز لی بیل Villiers le bel پیرس فرانس میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی اور بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد سمیت مقامی ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانامحمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”جیسا کروگے ویسا بھرو گے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔

اختتام پر نگران شوریٰ نے عاشقان رسول سے ملاقات بھی کی۔