پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کِرتِ، یونان Crete Greece میں قائم مدنی مرکز فیضان غوث الاعظم میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی و بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد و شخصیات سمیت دیگر عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو حلال روزی کمانے کی فضیلت بتائی۔ دوران بیان نگران شوریٰ نے شرکا کو گناہوں سے بچنے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔ اجتماع کے اختتام پر نگران شوریٰ سے عاشقان رسول نے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔