یوٹالی گاؤں، بالاکا ضلع، ملاوی میں35 افراد کا قبول اسلام

دعوت اسلامی دین اسلام کی ایک واحد منظم عالمگیر تحریک ہے جو دنیا بھر میں تبلیغ دین کے لئے کوشاں ہے۔ اس تحریک کے مبلغین علم دین کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے دنیا کے کونے کونے میں سفر کررہے ہیں۔ ان مقامات پر نہ صرف دینی تعلیمات کو عام کیاجارہا ہے بلکہ غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت بھی پیش کی جارہی ہے جس کی بدولت غیر مسلم اپنے سابقہ مذہب سے تائب ہوکر دین حق ”اسلام“ کو قبول کرکے دامن مصطفٰے ﷺ کے سائے میں آرہے ہیں۔

اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کے ایک مبلغ مولانا عثمان عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ یوٹالی گاؤں، بالاکا ضلع، ملاوی کا دورہ کیا جہاں کثیر لوگوں کے ہجوم میں نیکی کی دعوت پیش کی گئی جس کا نتیجہ یہ ظاہر ہوا کہ موقع پر موجود 35 افراد کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔الحمد اللہ

عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی اس مقام پر نیو مسلم اسلامی بھائیوں کی دینی تربیت کے لئے مسجد و مدارس قائم کرنے کا عہد رکھتی ہے جس کی تعمیرات کا آغاز انشاء اللہ عَزَّوَجَلَّ بہت جلد کردیا جائے گا۔