پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم میں ماہانہ محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کو دعوت اسلامی کی سرگرمیوں اور دینی کاموں میں حصہ لینےپر حوصلہ افزائی کی۔

بعد ازاں جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام نے بھی طلبہ کی تعلیمی صلاحیت بڑھانے کے لئے بیان کیا۔


دعوت اسلامی کا شعبہ اوراق مقدسہ اپنے دینی کاموں کو بھر پور طریقے سے سر انجام دے رہا ہے۔ اس شعبے نے   نہ صرف پاکستان بلکہ یوکے میں بھی مقدس اوراق کی حفاظت کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے۔

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران نے شرعی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے یوکے میں مقدس اوراق سے بھرا کنٹینر دفن کردیا۔ اس موقع پر نگران برمنگھم ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے جنہوں نے شرکا کی شرعی رہنمائی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے دعوت اسلامی یوکے میں مختلف مراکز سے مستعمل مذہبی اور مقدس اسلامی صحیفوں کو عوام سے جمع کررہی ہے اور اسے نہایت ادب و احترام سے دفن کیا جارہا ہے۔

عوام کے لئے مقدس اوراق جمع کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان بہت جلد کیا جائیگا جس سے مسلم کمیونٹی کو بہت فائدہ ہوگا۔


دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ پارٹ ٹائم ایلوم راک، برمنگھم کیمپس میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ نے شرکت کی۔

رکن ویسٹ مڈلینڈز یوکے کابینہ افتخار عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور معاشرتی حوالے سے طلبہ کی تربیت کی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ٹورنٹو کینیڈا Toronto Canada میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنا قیمتی وقت دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں بھی صرف کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نارتھ امریکہ ریجن کے نگران حافظ نصیر عطاری (U.S.A) بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ پارٹ ٹائم ایلوم راک، برمنگھم یوکے کیمپس کے طلبہ کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا ۔

نگران شعبہ مدنی قافلہ یوکے عبد الحنان عطاری نے نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے طلبہ کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا سب سے مؤثر طریقہ درخت لگانا ہے۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی اب تک پوری دنیا میں لاکھوں درخت لگا چکی ہے۔اس سلسلے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے 02دسمبر2021ء کو نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ذمہ داران دعوت اسلامی اور کونسل کے اراکین کے ساتھ برمنگھم میں پودے لگائے۔ اس موقع پر شرکا نے شجر کاری مہم کے حوالے سے بہت سے اقدامات کی منصوبہ بندی بھی کی ۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 دسمبر2021ء بروز اتوار ایٹوبیکوک، ٹورنٹو کینیڈامیں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کواپنا قیمتی وقت دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں بھی صرف کرنے کی ترغیب دلائی۔


11 دسمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے بریمپٹن، اونٹاریو کینیڈا میں (Brampton, Ontario Canada) کینیڈا کے نگران عابد عطاری، ذمہ دار اسلامی بھائی عبد القادر عطاری اور دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے برمنگھم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن کابینہ ویسٹ مڈلینڈ، رکن کابینہ ایسٹ مڈلینڈ، رکن کابینہ ویلز اور کابینہ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور نگران کابینہ ویلز محمد منیر عطاری، نگران کابینہ ایسٹ مڈلینڈ مولانا فہیم عطاری مدنی نے دینی کاموں کی موجودہ پیش رفت اور آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے مختلف نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔ 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے  میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس کاموضوع تھا کہ پریشانی، ڈپریشن، حسد کی وجوہات اور اندرونی بیماریوں سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےوفدنے کینیاکےشہرممباسہ میں قائم ترکی مدرسہ سلیمانیہ کادورہ کیاجہاں انہوں نےمدیرِمدرسہ اوراساتذہ سےملاقات کی۔

اس موقع پررکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی جنیدعطاری مدنی نےوہاں موجوداساتذہ سمیت دیگراسلامی بھائیوں سےچنداہم امورپرتبادلۂ خیال کیااوراساتذہ کودعوتِ اسلامی کےشعبےمکتبۃالمدینہ (العربیہ)سے شائع ہونےوالےکُتُب ورسائل تحفےمیں دی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نےمدرسےکےطلبہ سےگفتگوکرتےہوئےاُن کی دینی،اخلاقی اورتعلیمی اعتبارسےتربیت فرمائی اورانہیں مدنی پھولوں سےبھی نوازا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےتحت دنیا بھرمیں اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کاسلسلہ جاری رہتاہےجس میں انہیں اسلامی تعلیمات کےمطابق زندگی گزارنےکاطریقہ سکھایاجاتاہے۔

اسی سلسلےمیں پچھلےدونوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ ائمہ مساجد کےتحت نیپال کی مختلف مساجد میں فیضانِ نمازِجنازہ کورس کااہتمام کیاگیاجس میں مسجدکےمقامی اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس موقع پرمساجدکےامام صاحبان نےنمازِجنازہ پڑھنےکی فضیلت بتاتےہوئےاسلامی بھائیوں کو نمازِجنازہ کےاراکین اورسنتیں وآداب بیان کیں۔(رپورٹ: محمدشعبان  عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)