عظیم الشان مدنی مرکز کے افتتاح کی تقریب 4
مارچ 2022ء جمعہ کے دن رکھی گئی جس میں خصوصی شرکت کے لئے پاکستان سے جانشینِ امیر
اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور ترجمان دعوتِ اسلامی و رکن شوریٰ حاجی مولانا
عبد الحبیب عطاری ترکی استنبول پہنچے۔
نمازجمعہ سے قبل افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں
حاجی عبد الحبیب عطاری نے تلاوت قرآن مجید کی اور بارگاہ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کیا جس کے بعد مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی
مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا ، جانشینِ امیر
اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے
خطبۂ جمعہ دیا اور جمعہ کی نماز پڑھائی۔
اس افتتاحی تقریب میں یوکے سے سید فضیل رضا عطاری اور یوکے کے چند اسلامی بھائیوں سمیت استنبول کے گردو نواح
کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
نگرانِ شوریٰ نے مدنی مرکز کے افتتاح کی خوشی میں نمازِ جمعہ کے بعدعاشقانِ رسول میں مٹھائی بھی تقسیم
کی۔
واضح رہے کہ اس مدنی مرکز میں درسِ نظامی (یعنی
عالم کورس)کے لئے جامعۃ المدینہ، حفظ و ناظرہ کے لئے مدرسۃ المدینہ اور دعوت
اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا قیام عمل میں
لایا جائے گا۔