بنگلہ دیش میں دستار فضیلت اجتماع کا انعقاد، 58 علمائے
کرام کی دستار بندی کی گئی
شب
براءت کے موقع پر بنگلہ دیش میں ”دستار فضیلت اجتماع“ کا انعقاد
درسِ نظامی
سے فارغ التحصیل ہونے والے 58 علمائے کرام
کی دستار بندی کی گئی
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 18 مارچ 2022ء کو شب براءت کے موقع پر رنگونیا اردشہ باہو
مکھی پائلٹ اسکول گراؤنڈ، رنگونیا، چٹا گرام بنگلہ دیش میں عظیم الشان ”دستار
فضیلت اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران بنگلہ دیش حاجی رضا عطاری اور ذمہ داران دعوت اسلامی سمیت ہزاروں عاشقان رسول
نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جبکہ سنتوں
بھرے اجتماع میں عاشقان رسول نے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی جس میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی
پھولوں سے فیض یاب ہوئے۔
دستار
فضیلت اجتماع میں جامعۃ المدینہ بوائز بنگلہ دیش سے فارغ التحصیل ہونے والے 58
علمائے کرام کے سروں پر رکن شوریٰ اور سینئر اساتذۂ کرام کے ہاتھوں دستار سجائی
گئی۔