21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام دنیا بھر میں اسلامی
تعلیمات عام کرنے اور عاشقانِ رسول کو دینی مسائل سے آگاہ کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً
مختلف سیشن کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی
جاتی ہے۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں فلوریڈا
کے شہر میامی میں قائم مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ فلوریڈا محمد ذیشان عطاری نے نماز
کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو شرائطِ نماز کے بارے میں
بتایا۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں پابندی
کے ساتھ پانچوں نمازیں پڑھنے اور قراٰنِ پاک کو صحیح تلفظ کے ساتھ سیکھنے کا ذہن
دیا۔( رپورٹ:محمد ذیشان عطاری سوشل میڈیا یو ایس اے، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)