.png)
دعوتِ اسلامی کےتحت دنیا بھرمیں اسلامی بھائیوں
کی تربیت ورہنمائی کاسلسلہ جاری رہتاہےجس میں انہیں اسلامی تعلیمات کےمطابق زندگی گزارنےکاطریقہ سکھایاجاتاہے۔
اسی سلسلےمیں دعوتِ اسلامی کےشعبہ ائمہ مساجد
کےزیرِاہتمام پچھلےدونوں UKکی مختلف مساجد میں فیضانِ
نمازِجنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مسجدکےمقامی اسلامی بھائیوں نےشرکت
کی۔
.jpeg)
دنیا بھرمیں اسلام کی دعوت عام کرنےاورمسلمانوں کواسلامی
تعلیمات کےمطابق زندگی گزارنےکاذہن دینےکےلئے دعوتِ اسلامی کےتحت وقتاًفوقتاًعاشقانِ رسول
مدنی قافلوں میں سفرکرتےرہتےہیں۔
اسی سلسلےمیں پچھلےدنوں ایک ماہ کےمدنی قافلےکےدوران
عاشقانِ رسول کامدنی قافلہ تنزانیہ کے دارالحکومت ڈوڈوما کی قذافی مسجد میں
گیاجہاں اسلامی بھائیوں نےجامع مسجدکے خطیب شیخ مصطفی صاحب سے ملاقات کی۔
اس دوران شرکائےقافلہ نےانہیں دعوتِ اسلامی
کےشعبےمدرسۃالمدینہ اورجامعۃالمدینہ سمیت دیگرشعبہ جات کاتعارف پیش کرتے دعوتِ
اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی خدمات کےبارےمیں بتایا۔
دعوت اسلامی کے وفد کی مالیندی کینیا کے الشیخ الفیصل العمودی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے ملاقات
.jpeg)
دعوت
اسلامی کےوفد نے مالیندی کینیا کے الشیخ
الفیصل العمودی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سےملاقات کی۔
وفدمیں
موجود ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں
دعوت اسلامی کی تبلیغی، تعلیمی و تحریری خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ہوئے بتایا کہ
الحمد اللہ دعوت اسلامی فقہ حنفی کے ساتھ ساتھ فقہ شافعی پر بھی کام کررہی ہے۔ذمہ
داران نے الشیخ الفصیل العمودی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی کو امام اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہِ علیہ اور ان کی کتب کا تعارف پیش
کرتے ہوئے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا
تذکرہ بھی کیا۔
آخر
میں وفد کی جانب سے الشیخ الفیصل العمودی
مُدَّ ظِلُّہُ العالی کو فقہ شافعی کے رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔

دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین و مبلغین دعوت اسلامی دینی کاموں کے سلسلے میں
وقتاً فوقتاً ملک و بیرون ملک کا سفر کرتے رہتے ہیں۔
اسی
سلسلے میں رکن شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی24 نومبر 2021ء کو کینیا کے دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وقتاً فوقتاً مختلف
مقامات پر ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں بیانا ت فرمائیں گے جبکہ ذمہ داران
سے ملاقات کرنا، دینی کاموں کی کارکردگی کا فالوں اپ کرنا، مدارس و جامعات کا وزٹ
کرنا آپ کے شیڈول میں شامل ہے
رکن
شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی کینیا کےجن جن شہروں کا دورہ کریں گے ان کی تفصیلات
ملاحظہ کریں:
٭Wed 24th TO 26th Fri November 2021 NAIROBI
٭Sat 27th
TO Tue 30th November 2021 MOMBASA
٭Tue 30th
November 2021 MALINDI
٭Tue 30th
Nov TO Wed 1st Dec 2021 LAMU
٭Wed 1st
December 2021 GANGONI
٭ Thu 2nd To 4th December
2021 MOMBASA
٭ Sat 4th To 7th
December NAIROBI
.jpg)
دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام 24نومبر2021ءبروزبدھ اٹلی کےشہر بلونیا میں سنتوں بھرا اجتماع منعقدہواجس میں
بلونیاکےمقامی اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ
دارانِ دعوتِ اسلامی نےکثیرتعدادمیں شرکت کی۔
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےتحت دنیابھرمیں نیکی کی دعوت عام
کرنےاورمسلمانوں کی دینی واخلاقی تربیت کےلئےمبلغینِ دعوتِ اسلامی کاملک وبیرونِ
ملک آمدورفت کاسلسلہ جاری رہتاہے۔
اسی سلسلےمیں 21نومبر2021ءبروزاتوار دعوتِ
اسلامی کےزیرِاہتمام جرمنی میں قائم ایک مسجد میں سنتوں بھرےاجتماع کاانعقاد کیا گیا
جس میں کثیرتعدادمیں اسلامی بھائیوں
نےشرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ
مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نےسنتوں بھرابیان کیااوروہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ
اسلامی کےدینی ماحول سے ہردم وابستہ
رہنےکی ترغیب دلائی جس پرشرکائےاجتماع نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
24 نومبر کو فیضانِ مدینہ اٹلی میں اجتماع ہوگا، مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری بیان فرمائیں گے

اٹلی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں 24 نومبر 2021ء بروز بدھ سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا جائے گا
جس میں ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا حاجی
عبدالحبیب عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی خصوصی بیان فرمائیں گے۔
اجتماع کا آغاز عشاء کی نماز کے بعد ہوگا، فیضانِ
مدینہ مسجد اٹلی میں عشاء کی جماعت 7 بجے
ادا کی جاتی ہے۔
فیضانِ مدینہ کا مکمل ایڈریس: Faizan e madina Via
papini 8/f Bologna , Italy
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےتحت20نومبر2021ءبروزہفتہ نائجیریا
کےشہرکانو میں جلوسِ غوثیہ کااہتمام کیاگیاجس میں عاشقانِ غوثِ اعظم نےکثیر تعداد میں
شرکت کی جن میں علمائےکرام اورشخصیات سمیت دعوتِ اسلامی کےذمہ داران بھی شامل
تھے۔
20 نومبر سے رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری
یورپ کے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے

دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین و مبلغین دعوت اسلامی دینی کاموں کے سلسلے
میں وقتاً فوقتاً ملک و بیرون ملک کا سفر کرتے رہتے ہیں۔
اسی
سلسلے میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری 20 نومبر 2021ء سے یورپ کے
مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات
کے مطابق رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری 20، 21 نومبر 2021ء کو جرمنی، 24 نومبر
2021ء کو اٹلی اور 25، 26 نومبر 2021ء کو اسپین کا دورہ کریں گے۔ دورے میں مختلف
مقامات پر بیانات کرنا، ذمہ داران کا مدنی مشورہ کرنا اور دینی کاموں کی کارکردگی
کا جائزہ لینا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدنی قافلہ کےتحت پچھلےدنوں
ایک ماہ کامدنی قافلہ دارالسلام تنزانیہ کابینہ سے موروگورو ڈویژن کی ایک جامع
مسجدمیں گیاجہاں تین دن اسلامی بھائیوں نےمختلف دینی کاموں میں حصہ لیا۔
نگرانِ شوری کی متحدہ عرب امارات شارجہ بک فیئر
میں مکتبۃ المدینہ العربیہ کے اسٹال پر آمد

متحدہ عرب امارات میں 40 واں "شارجہ انٹرنیشنل
بک فیئر" جاری ہے۔ کتب میلے میں دعوتِ
اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ العربیہ کا اسٹال بھی لگایا گیا ہے جس میں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ اور دیگر علما و شیوخ کی عربی کتب
ڈِسپلے کی گئی ہیں۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اس مکتبے
کا وزٹ کیا اور وہاں موجود مکتبۃ المدینہ العربیہ کے ہیڈ مولانا احمد رضا گھانچی
مدنی سمیت دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
واضح رہے کہ شارجہ
انٹرنیشنل بک فیئر کا آغاز 03 نومبر 2021ء سے ہوچکا ہے جو 13 نومبر 2021ء تک
جاری رہے گا۔
شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر کے اس 40 ویں ایونٹ کو
سال 2021ء کے لیے نشر و اشاعت کے حقوق کی خرید و فرخت کی سطح پر "دنیا کی سب
سے بڑی نمائش" قرار دیا گیا ہے۔
ساؤتھ لندن کے
شہر کروڈن Croydon میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد
.jpg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 4 نومبر 2021ء بروز جمعرات ساؤتھ لندن کے شہر کروڈن Croydon
میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا
کو دینی کاموں میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیلی تھون میں بھر پور تعاون کرنے کی
ترغیب دلائی۔