دنیا بھر میں قرآن و سنت کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی عالمگیر دینی تحریک دعوت اسلامی دن دُگنی ، رات چگنی ترقی کی منازل طے کررہی ہے۔اسی سلسلے میں ترکی کے شہر استنبول، انطاکیہ اور غازی انتاب کے بعد ایک اور شہر اڈنی میں بھی مدنی مرکز فیضان مدینہ قائم کردیا گیا ہے۔

پچھلے دنوں اس مدنی مرکز کے افتتاح کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں حضرت مولانا الشیخ عبد العزیز سبک شافعی حفظہ اللہ، حضرت مولانا الشیخ عبد الرزاق جنیدی شافعی حفظہ اللہ، حضرت مولانا الشیخ مرھف الھواس شافعی حفظہ اللہ سمیت دیگر علمائے کرام، مختلف شخصیات، مقامی تاجران، بزنس مین اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی الشیخ علاء زیات نے شرکا کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات اور امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مقاصد اور اس کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی۔مبلغ دعوت اسلامی نے عاشقان رسول کو بتایا کہ اس مدنی مرکز میں بھی مختلف شعبہ جات کا قیام کیا جائیگا جس میں بچوں کو حفظ و ناظرہ کی تعلیم اور دیگر دینی علوم سیکھائے جائیں گے۔

اس موقع پر نگران سینٹرل ایشیاء افریقن عرب ریجنزشہاب الدین عطاری، مبلغین دعوت اسلامی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

مدنی مرکز فیضان مدینہ اڈنی کے افتتاح کے قبل نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔ نگران سینٹرل ایشیاء افریقن عرب ریجنزشہاب الدین عطاری، مبلغین دعوت اسلامی اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مختلف شخصیات، بزنس مین، مقامی تاجر اور اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔انہی ملاقاتوں کے دوران نگران سینٹرل ایشیاء افریقن عرب ریجنزشہاب الدین عطاری نے حضرت مولانا الشیخ سعید السلموشافعی حفظہ اللہ اور حضرت مولانا الشیخ مرھف الھواس شافعی حفظہ اللہ سے ملاقات کی اور انہیں مدنی مرکز کے افتتاح کے موقع پر ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست کی۔